تحریر : قطب الدین احمد قادری
وَ لَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ حَتّٰى یُؤْمِنَّؕ-وَ لَاَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَةٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَتْكُمْۚ-وَ لَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِیْنَ حَتّٰى یُؤْمِنُوْاؕ-وَ لَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَكُمْؕ-اُولٰٓىٕكَ یَدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ ۚۖ-وَ اللّٰهُ یَدْعُوْۤا اِلَى الْجَنَّةِ وَ الْمَغْفِرَةِ بِاِذْنِهٖۚ-وَ یُبَیِّنُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ۠(۲۲۱)اور ترجمہ کنزالایمان ۔ شرک والی عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تک مسلمان نہ ہوجائیں اور بےشک مسلمان لونڈی مشرکہ سے اچھی اگرچہ وہ تمہیں بھاتی ہو اور مشرکو ں کے نکاح میں نہ دو جب تک وہ ایمان نہ لائیں اور بےشک مسلمان غلام مشرک سے اچھا اگرچہ وہ تمہیں بھاتاہو وہ دوزخ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ جنت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے اپنے حکم سے اور اپنی آیتیں لوگوں کے لیے بیان کرتا ہے کہ کہیں وہ نصیحت مانیں۔اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ کافرومشرک سے نکاح نہ کرو۔ اگرچہ کیوں نہ تم کو پسند ہوں۔ جس کے لیے تم اللہ اور اس کے رسول کے دین کو چھوڑ کر ایک جھوٹی محبت کی جال میں پھنس کر اپنی زندگی تباہی میں ڈال رہی ہو اور اپنے کو عذاب کا مستحق بنا رہی ہو وہ محبت کا جھوٹا دعوی کرنے والا تم کو استعمال کرکے چھوڑ دے گا اور تم نہ دین کہ رہوگی اور نہ دنیا کہ۔ اس لیے ابھی وقت ہے بجائے کہ وہ وقت آۓاس سے پہلے ہی خود کو بچا لو میں نے انٹرنیٹ پر اس طرح کے کئی داستان سنے اور دیکھے ہیں جو اپنی مرضی سے غیر مسلم سے شادی کرکے اور پھر خود ہی رو رو کر اپنی ظلم کی داستان سنا رہی ہیں غیر مسلم سے شادی کرنے کا انجام دنیا ہی کے اندر بہت برا ہے جو کہ انٹرنیٹ پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے NDTVپر میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک مسلم لڑکی غیر مسلم لڑکے سے شادی کی گھر سے بھاگ کر اور جب غیر مسلم کے گھر گئی تو لڑکے کے گھر والوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا یہ کہہ کر کہ تو مسلمان ہے اور ہم لوگ کسی مسلمان کو اپنے گھر نہیں رکھ سکتے کچھ دن ادھر ادھر گزارے پھر لڑکے نے استعمال کر کےاس کو چھوڑ دیا اب واپس جب اپنے باپ کے گھر گئی تو باپ نے بھی قبول کرنے سے انکار کردیا اب وہ ایسے ہی در بدر بھٹکتی پھر رہی ہے اور اس کو کہیں پناہ نہیں ملی یہ ہے گھر سے بھاگ کر غیر مسلم سے شادی کا انجام۔ آئے لڑکیوں میں تم سے پوچھنا چاہتا ہوں آخر کس بات نے تم کو ان کی طرف رغبت دلائی تو جواب یہ ہے کہ میں کالج میں پڑھتی تھی اور پھر محبت ہوگئ جس کہ وجہ سے میں نے ایسا کیا۔ میں تو کہتا ہوں یقیناً اس دنیوی تعلیم نے اسلام کی مقدس شہزادیوں کو برباد کرڈالا ایسی تعلیم کا کیا فائدہ جس نے عزت لٹوادی ہو اس سے بہتر تھا کہ اپنے گھر میں دنیا کی تعلیم سے جاہل ہی بیٹھےرہتے۔ اکثر دیکھا جاتا ہے جب کالج میں لڑکے کا داخلہ کرانے جاؤ تو کالج والے بولتے ہیں جگہ نہیں رہا اب۔ لیکن اگر وہی لڑکی کے داخلہ کے لیے جاؤ تو اس کا داخلہ لے لیتے ہیں آخر کیوں۔ اس لیے کہ ان غیروں نے اسلامی لڑکیوں کی زندگی تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور جب داخلہ ہو جاتا ہے تو جھوٹی محبت کا جال بچھا کر تم کوہندولڑکے پھانس کر اور تم کو استعمال کرتے ہیں اور پھر چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر تم دنیوی تعلیم کے بجائے اگر دینی تعلیم اور سیرت خاتون جنت حاصل کی ہوتی تو آج میڈیا پہ آ کے اپنے ظلم کہ داستان نا سناتی جس کا عنوان ہے میری کہانی میری زبانی۔ اسلام تو کہتا ہے کہ مومن غلام اچھا ہے مشرک سے اور تم ان کافروں مشرکوںسے شادی رچا رہی ہو جب کہ قرآن کہتا ہے کہ مشرک ناپاک ہےاور مومن پاک ہے ،پاکی اور ناپاکی ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتے ،اس لیے تمہاری زندگی ان کے ساتھ بسر نہیں ہوسکتی اوراگر تم کو لگتا ہے کہ مجھ سے محبت کرتاہے تو یہ تمہارےنظرکا دھوکہ ہے۔اور یہ دھوکہ تمہارے لیے ذلت و رسوائی کا سبب جائےگا اس طرح کی بہت مثال موجود ہیں ۔خدا کے واسطے تم اپنی اس جھوٹی محبت سے باز آ جاؤ اور سچے دل سے توبہ کرے مسلک مہذب مسلک اہل سنت میں پھر سے داخل ہو جاؤ میری آپ سب سے گذارش ہے کہ اسلام کو پڑھو اورسمجھو اسلام سے اچھا کوئی مذہب نہیں اور نا اسلام سے زیادہ کسی مذہب نے عورت کو عزت و شہرت اور مقام مرتبہ دیا ہے۔(شاید کہ مری بات اتر جائے ترے دل میں۔ ) العارض۔۔ قطب الدین احمد قادری اسماعیلی