ہماری آوازنئی دہلی، 20 جنوری (پریس ریلیز) اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کی جانب سے ملک کے دست کاروں اور کاریگروں کو دیسی مصنوعات مہیا کرانے کے اپنے شاندار سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے ، 24 ویں’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد ’’ووکل فار لوکل‘‘ تھیم کے ساتھ اترپردیش کے لکھنٔو میں 22 جنوری سے چار فروری تک کیا جائے گا اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے 31 ریاستوں / مرکزی علاقوں کے دستکاروں کی ملکی مصنوعات کے ساتھ تقریباً 500 ہنر کے استاد شامل ہو رہے ہیں۔
’’ہنر ہاٹ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح 23 جنوری کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا افتتاح مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی ، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور دنیش شرما کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں آندھرا پردیش، آسام، بہار ، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، ا اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال سمیت 31 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لگ بھگ 500 ہنر کے استاد شامل ہوں گے۔