متفرقات

خفیہ اطلاع کا انکشاف قومی سلامتی کے لیے خطرہ، مودی کو وضاحت پیش کرنی چاہئے: کانگریس

ہماری آواز نئی دہلی ، 20 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس نے بالاکوٹ ہوائی حملے کو قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پورے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے وقار پر لگے یہ داغ دھونے کے لئے سامنے آنا چاہئے سینئر کانگریس لیڈران اور سابق مرکزی وزراء اے کے انٹونی ، غلام نبی آزاد ، سشیل کمار شنڈے ، سلمان خورشید اور پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ صحافی ارنب گوسوامی اور بی اے آر سی ، نجی نیوز چینلز کی ریگولیٹری اتھارٹی بی اے آرسی کے سابق چیف ایکزی کیٹیو افسر پارتھیو داس گپتا کے درمیان بالاکوٹ ہوائی حملے کے سلسلے میں جو وائٹس ایپ چیٹ سامنے آئے ہیں وہ قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے اور اس پورے معاملے کی فوری جانچ ہونی چاہئے۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ ہوائی حملے کے بارے میں کسی صحافی کو جاننا غیر معمولی بات تھی۔ کسی بھی فوجی کارروائی کے بارے میں اطلاعات انتہائی خفیہ ہوتی ہیں اور صرف پانچ افراد ہی جن میں وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر دفاع ، ائر فورس کے چیف اور قومی سلامتی کے مشیر واقف ہوتے ہیں۔ ان پانچ افراد کے علاوہ ان اطلاعات کا افشا کرنا سنگین جرم ہے۔
صحافی ارنب کو بالاکوٹ فضائی حملے کے بارے میں کیسے پتہ چلا اور قومی سلامتی سے متعلق معاملہ کو کس طرح لیک کیا گیا ، اس کی تحقیقات ضروری ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے