متفرقات

علماے کرام کا سیاست میں آنا موجودہ وقت کی اشد ضرورت: مجاہدالاسلام رحمانی

خدمت خلق کے لیے مولوی سے بہتر سیاست داں کوئی نہیں ہو سکتا

پورنیہ: ٢١/جنوری(نامہ نگار) آج کل سیاسی میدان کو اس قدر بدنام کردیا گیا ہے کہ اچھے لوگوں کا سیاست میں آنا گویا مشکل امر بن گیا ہے، جب بھی کوئی نیک، ایماندار اور خاص کر فارغین مدارس میں کا کوئی فرد سیاست میں آکر قوم و ملت کی خدمت کرنا چاہتا ہے تو اسے بہت سی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ لوگ کہتے ہیں کہ سیاست میں مولوی کا کیا کام؟ حالانکہ عوام کی خدمت کے لیے مولوی سے بہتر سیاست داں کوئی نہیں ہوسکتا، مولوی وہ ہے جس نے خدا کے نظام و قانون کو پڑھا ہے، مولوی اگر سیاست میں آئے گا تو کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، کسی پر ظلم نہیں ہوگا، کسی کا حق نہیں مارا جائے گا، اس لیے کہ مولوی حق و ایمانداری کے ساتھ سیاست کرے گا، اس کی سیاست برائے تجارت نہیں؛ بلکہ برائے خدمت ہوگی، اگر سبھی لوگ اس بات کو سمجھ جائیں تو ہر الیکشن میں مولوی کو ترجیح دی جائے۔ لیکن ہمارا حال یہ ہے کہ ہم حکمراں تو چاہتے ہیں حضرت عمرؓ کی طرح؛ لیکن ووٹ دیتے ہیں ابوجہل جیسوں کو تو بتائیے کہ حالات کیسے سدھریں گے؟ بھرشٹ اور جرائم پیشہ لوگوں نے سیاست کے میدان کو گندہ کرکے رکھ دیا ہے جس کا واحد حل یہی ہے کہ اچھے لوگوں کو سیاست میں آگے بڑھایاجائے اور انہیں خدمت کا موقع دیا جائے؛ جوں جوں سیاست کے میدان میں اچھے لوگوں کا اضافہ ہوگا، ہماری سیاست اور ہماری سوچ میں خود بخود تبدیلی آتی چلی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ضلع پورنیہ کے سماجی خدمت گزار اور فعال عالم دین الحاج مولانا مجاہدالاسلام صاحب رحمانی بانی و ناظم جامعہ زبیدہ للبنات دمکا وایا گلاب باغ ضلع پورنیہ امیدوار بکینیاں بریلی پنچایت نے ہمارے نمائندہ مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار 2021ء؁ کے آنے والے پنچایتی الیکشن میں اگر لوگوں نے مجھے موقع دیا اور امور بلاک میں واقع بکینیاں بریلی پنچایت سے مکھیا کے طور پر کامیاب بنایا تو ان شاء اللہ اپنے حلقے میں وہ کام انجام دوں گا جس سے ہمارے علاقے کی الگ ہی شناخت قائم ہوگی، میں اپنے فرائض منصبی کو پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کروں گا اور لوگوں کے دکھ درد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا، نیز سیاست میں در آئی برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے