ہماری آواز/نئی دہلی، 18 جنوری (پریس ریلیز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ دونوں شہروں کے عوام کے لئے گجرات میں سورت میٹرو اور احمد آباد میٹرو کے دوسرے مرحلے کی بنیاد رکھنے کو دونوں شہروں کے عوام کے لئے اہم قرا دیا مسٹر امیت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کئے گئے سورت اور احمد آباد میٹرو فیز 2 کے بنیاد رکھنے کے پروگرام میں حصہ لیا۔
اس موقع پر مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ یہ دونوں منصوبے گجرات کے شہری ترقی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید تقویت بخشیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب مسٹر مودی گجرات کے وزیر اعلی تھے تو انہوں نے ریاست کی ہمہ جہت ترقی کا منصوبہ لوگوں کے سامنے پیش کیا تھا۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اب مسٹر مودی وزیر اعظم کی حیثیت سے ریاست کی دو اہم منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں۔ احمد آباد اور سورت کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان اہم منصوبوں کے نتیجے میں ترقی کا سفر یقینی طور پر تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ مودی جی نے یہ مثال پیش کرنے کی کوشش کی ہے کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیسے ہوسکتی ہے اور اس میں وہ کامیاب رہے۔ پھر چاہے یہ گجرات کے دیہی علاقوں کی ترقی یا شہری ہو ، چاہے وہ سمندر کنارے ہو یا شہری غریبوں کے لئے ‘انفراسٹرکچر’ کی تشکیل ، چاہے وہ جنگل ہو یا پہاڑی علاقوں پر آباد قبائلی بھائیوں کی ترقی ، تمام علاقوں میں ترقی کیسے پہنچ سکتی ہے؟ انہوں نے وزیر اعلی کی حیثیت سے اس کے بارے میں غوروفکر کیا۔ جس کے نتیجے میں گجرات کی ہمہ جہت ترقی ہوئی اور انہوں نے پورے ملک میں گجرات کی ترقی کے سفیر کی حیثیت سے کام کیا۔