متفرقات

ہماری آوازجلد لانچ کرسکتی ہے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ اور ایپ

عالمی شہرت یافتہ ویب پورٹل و میگزین "ہماری آواز” سال کے اواخر تک اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک لانچ کرسکتی ہے، فیس بک سے بہتر فیچرز سے آراستہ ہوگی ویب سائٹ

گورکھ پور: 18 جولائی (ادارہ) عالمی شہرت یافتہ اردو ،ہندی ویب پورٹل و میگزین "ہماری آواز” نے قارئین و صارفین کے لیےایک بہترین سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ اور ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے فیچرز فیس بک سے بھی بہتر بتائے جارہے ہیں، حالاں کہ ابھی تک اس سوشل میڈیا ویب سائٹ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم اس بات کی توقع ہے کہ یہ ویب سائٹ سال کے اواخر تک لانچ ہوسکتی ہے۔
ہماری آواز کے بانی و چیف ایڈیٹر نے نامہ نگار کو بتایا کہ نومبر یا دسمبر میں اس ویب سائٹ کو لانچ کیا جائے گا، یہ ویب سائٹ دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹ سے بہتراور آسان ہوگی۔ جبکہ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ہماری آواز کے مینیجنگ ایڈیٹر محمد نثار نظامی نے کہا کہ ہم اس ویب سائٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، امید ہے کہ ہمارے قارئین و صارفین اسے اول نظر میں پسند کریں گے اور حسب سابق اس ویب سائٹ کو بھی مقبول بنائیں گے۔ ہماری آواز کے دیگر ممبران بھی اس ویب سائٹ کو لے کر کافی پرزوش نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے