متفرقات

ٹریکٹر ریلی پر روک لگانے کی عرضی کی سماعت بدھ تک ملتوی

ہماری آواز/نئی دہلی، 18 جنوری (پریس ریلیز) مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف ٹریکٹر ریلی پر روک لگانے کی عرضی کی سپریم کورٹ میں سماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے دلی پولیس کی عرضی پر پیر کو چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے سماعت ہونی تھی لیکن جسٹس بوبڈے نے کہا کہ کسان تحریک کی سماعت کرنے والی بنچ ہی اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ آج چیف جسٹس کے ساتھ دو دیگر جسٹس بیٹھے تھے۔
جسٹس بوبڈے نے سماعت کے دوران کہا کہ دلی میں داخلہ کا سوال قانون و انتظام کا معاملہ ہے اور دلی میں کون آئے گا یا نہیں، اسے دلی پولیس کو طے کرنا ہے۔
جسٹس بوبڈے نے کہا کہ انتظامیہ کو کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، عدالت طے نہیں کرے گی اب اس معاملے کی سماعت 20 مارچ کو ہوگی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے