متفرقات

الفی قرآن کنزالایمان کی مولانا سید قاسم اشرف کی خدمت میں پیشی

ممبئی: ہماری آواز(غلام مصبفیٰ رضوی) 30جنوری

کچھوچھہ مقدسہ کے بزرگ مولانا سید قاسم اشرف اشرفی الجیلانی ممبئی تشریف لائے۔ آپ کی خدمت میں قائد ملت الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی کی موجودگی میں الحاج محمد عمران دادانی نے ’’الفی قرآن کنزالایمان‘‘ (مطبوعہ نشانِ اختر ممبئی/نوری مشن مالیگاؤں) پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا عباس رضوی (خادم تحریک درود و سلام) اور رمضان علی بھی موجود تھے۔ دادانی صاحب نے بتایا کہ الحاج محمد سعید نوری صاحب کی یہ سوچ تھی کہ ایسا کام کیا جائے کہ اسے کھڑے ہو کر بصد احترام پیش کیا جائے۔ ہم نے اس کی تعمیل میں ’’الفی قرآن مع ترجمہ کنزالایمان‘‘ تیار کیا۔ اس پہلو پر سید صاحب نے کھڑے ہو کر تحفہ قبول کیا اور سراہا۔ نشانِ اختر کی کاوش ’’الفی قرآن کنزالایمان‘‘ کی اشاعت سے متعلق کہا کہ واقعی یہ اعلیٰ کام کو اعلیٰ طریقے سے انجام دینے کی منفرد مثال ہے، اعلیٰ حضرت کے اِس ترجمہ کی اشاعت وقت کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ! قبول فرمائے۔ آمین۔ایسی رپورٹ نشانِ اختر نے ارسال کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے