متفرقات

حکومت کسانوں کا پیسہ سرمایہ داروں میں تقسیم کر رہی ہے: راہل گاندھی

ہماری آواز/نئی دہلی، 18 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے اور وہ ان کا سرمایہ اپنے صنعت کار دوستوں میں تقسیم کررہی ہے مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "مودی حکومت جس نے اپنے سوٹ بوٹ والے دوستوں کے 8،75،000 کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے ، کسانوں کی پونجی ختم کرنے میں مصروف ہے۔”
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اعداد و شمار بھی پیش کیا ہے جس کے مطابق 2014 سے اب تک حکومت نے سرمایہ داروں کو بہت بڑی رقم دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2014 میں 60 ہزار کروڑ سرمایہ داروں میں تقسیم کی گئی ہے۔ یہ رقم ہر سال بڑھتی گئی اور 2019 میں سرمایہ داروں کو 237 ہزار کروڑ سے زیادہ رقم دی گئی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے