پہانی / ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) جمعیت علماء پہانی کے تحت موضع دہلیا واقع مدرسہ معہد الفردوس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ذیلی شاخ جمعیت علماء دہلیا کا قیام و عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، میٹنگ میں پہانی یونٹ کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی بحیثیت مشاہد موجود رہے۔بعد نماز ظہر منعقدہ میٹنگ میں مولانا عطاءاللہ قاسمی نے جمیعت علماء کی تاریخ اور ماضی و عصر حاضر کے حالات کے تناظر میں مختصر مگر جامع خطاب کیا ، ممبر سازی کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی، مولانا نے بتایا کہ ممبر سازی 13 فروری تک جاری رہے گی، اس دوران اپنے علاقے کے سبھی افراد کو ممبر بنائیں، انہوں نے بتایا کہ عاقل، بالغ ، مسلمان مرد ہو یا عورت سبھی ممبر بن سکتے ہیں، بعد ازاں باتفاق محمد فرقان صدر، مولانا محمد فیضان جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر وکیل خازن، صدرالدین و حافظ ذیشان نائب صدور، مولانا محمد اقبال قاسمی و حافظ محمد آصف سکریٹری، شفیع احمد مشیر کار، رفیع احمد و اسلام میڈیا انچارج منتخب ہوئے، جبکہ محمد اسماعیل، شہاب الدین، محمد ابرار، محمد ارشد و محبوب عالم معاونین خصوصی کے طور پر منتخب کیے گئے۔
متعلقہ مضامین
دارالعلوم اہل سنت ظہورالاسلام، گوبندپور میں یوم جمہوریہ کی تقریب مکمل
گوبندپور/مہراج گنج: ہماری آواز(نامہ نگار) 26 جنوریآج صبح مہراج گنج کے مشہور دارالعلوم اہل سنت ظہورالاسلام، گوبندپور کے وسیع صحن میںیوم جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں صبح 10 بجے پرچم کشائی دارالعلوم کے مینیجر جناب یاد علی صاحب نظامی کے ہاتھوں ہوئی، قومی ترانہ گنگنایا گیا اور دارالعلوم کے سینئر استاذ […]
بہار میں اردو: نئی نسل کو نظر انداز کرنے کا رویہ افسوس ناک
تحریر : کامران غنی صبا ……………………..بہار میں اردو کی لڑائی لڑنے والے سچے لوگ حاشیے پر ہیں. اردو تحریک کے نام پر سوائے پروپیگنڈا کے کچھ نہیں ہو رہا ہے. نئی نسل کو نظر انداز کر کے کوئی تحریک بھلا کیسے کامیاب ہو سکتی ہے. بہار میں نئی نسل کے شعرا و ادبا اور ناقدین […]
مفتی مبین قاسمی کی والدہ کا انتقال احمد حسن قاسمی کو صدمہ
پٹنہ: ہماری آواز(عبدالرحیم برہولیاوی) 22دسمبر مولاناومفتی مبین قاسمی صاحب ناظم مدرسہ طیبہ قاسم العلوم بردی پور کی والدہ کے انتقال پر امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے معاون ناظم حضرت مولانا احمد حسین قاسمی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحومہ کے اندر ،نیک عورت کی تمام صفات موجود تھی مر حومہ ایک ایسی […]