مہدیہ بازار/سدھارتھ نگر: 16 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) مسیح العلما فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس مہدیہ بازار میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وسیم کی قرآن پاک کے متعلق کھلی گستاخی کی سخت مذمت کی گئی اور حکومتی سطح پر اس کو سخت سزا دینے کی مانگ کی گئی…. اس میٹنگ میں شریک صدر فاؤنڈیشن حضرت مولانا صادق رضوی صاحب نے کہا کہ وسیم کا بیان ناقابل برداشت ہے، ایسے لوگوں کی بیان بازی سے ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے اس لیے حکومت ایسے پاگل کتوں کو نکیل لگائے . حضرت مفتی کہف الوری مصباحی نے کہا کہ وسیم کی یہ پہلی بار کی بدتمیزی نہیں ہے؛ آئے دن کسی نہ کسی طرح کی زہرافشانی کرتا رہتا ہے۔
متعلقہ مضامین
نعت : زباں پہ جس کی درودوسلام ملتا ہے
تحریر : فرید عالم فریدی اشرفی جسے دیار پیمبر میں کام ملتا ہےنصیب والوں میں اس کا ہی نام ملتا ہے یہ سچ ہے صورت و سیرت میں ہم نے دیکھاجدا زمانے سے ان کا غلام ملتا ہے وہی تو کرتا ہے دیدار جاکے روضے کاجسے رسول خدا کا پیام ملتا ہے نثار ان پہ […]
سنی علما بورڈ کے بینر تلے "تحفظ ناموس رسالت بل" پاس کرانے کے سلسلہ میں ذمہ داران کی اہم میٹنگ ہوئی
سدھارتھ نگر: 30جولائی/ ہماری آواز (نامہ نگار) دور حاضر میں سرکار مدینہﷺ اور صحابہ کرام و اولیاے عظام سمیت برگزیدہ شخصیات کی شان میں بڑھتی گستاخیوں کے مدنظر آج شام دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور کے صحن میں سنی علما بورڈ کے ذمہ دار علماے کرام کی ایک اہم نشست فقیہ عصر مفتی عبدالحکیم نوری […]
الوداع فادر اسٹان سوامی الوداع: ممبئی کی انصاف پسند عوام کی جانب سے خراج عقیدت
ممبئی کے عوام نے بڑی تعداد میں سینٹ جوزف چرچ باندرہ کے باہر معروف جہد کار فادر اسٹان سوامی کے آخری رسومات میں شرکت کی۔ مختلف مذاہب کے ماننے والے بہت ساری تنظیموں کے لوگ وہاں اظہار تعزیت کررہے تھے ۔ ان کے لبوں حکومت کی سفاکی کے خلاف غم و غصہ بھی […]
