متفرقات

وسیم رضوی ملک کی گنگا جمنی تہذیب کے لیے خطرہ: حافظ عطاءالرحمن

سپریم کورٹ ملعون وسیم رضوی کی دائر پٹیشن خارج کرے

سعادت گنج بارہ بنکی: 14 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز)
اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے اکثر اپنے بیانوں سےسرخیوں میں رہنے والے ملعون وسیم رضوی گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کر قرآن کریم کی چھبیس آیتوں کو ہٹانے کی بات کی جو ناقابل برداشت ہے انجمن رودادِ کربلا کے جنرل سکریٹری حافظ عطاءالرحمن انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں قرآن کریم کی آیتوں کے بارے میں جو عرضی داخل کی گئی ہے یہ ان کے پاگل پن کا ثبوت ہے،میں ا س کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم مذہب اسلام کی بنیاد ہے اور مسلمانوں کو اس پر پورا یقین ہے اور اس قرآن کریم پر یقین نہ کرنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میں مداخلت نہ کرے کیونکہ یہ پوری دنیا کے مسلمانوں سے جڑا ہوا مسئلہ ہے، اسے فوراً خارج کردینا چاہئے آر ایس ایس کی گندگی پر پلنے والے اس شخص کا اسلام پر یہ کوئی پہلا حملہ نہیں ہے بلکہ اس سے پیشتر بھی کئی بار اس نے مسلمانوں کے خلاف اپنی غلاظت ظاہر کی ہے، کبھی رام جنم بھومی نامی فلم ریلیز کرکے اسلامی احکامات کی تضحیک کرتا ہے حکومت سے میرا مطالبہ ہے کہ اس طرح سے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو توڑنے والے ملعون وسیم رضوی کو فوراً گرفتار کیا جائے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے