رشحات قلم : کاشف جمیل بنارس
نزع کے لمحات جب مجھ پر ہوں طاری یارسولﷺ
سامنے ہو گنبد خضریٰ کی جالی یا رسولﷺ
میرے لہجے میں اثر ہو حضرت حسّان کا
میں سناؤں جب کبھی نعتیں تمہاری یا رسول ﷺ
اعلیٰ حضرت اشرفی کیدید دیدِ غوث ہے
غوثِ اعظم میں ہے گم صورت تمہاری یا رسول ﷺ
اِس مریض عشق کی بینائیوں کے واسطے
آپ کا دیدار ہے فصل بہاری یا رسول ﷺ
منظر شہر مدینہ اب دکھا دیجے مجھے
بڑھ رہی ہے میرے دل کی بیقراری یا رسول ﷺ
یوں نہ ہو جائے کہ مجھکو موت آجائے مگر
دیکھ نہ پاؤں ترے چوکھٹ کی جالی یا رسول ﷺ
کچھ سخن کا رزق کاشف کو عطا کر دیجئے
یہ لکھیگا ہر گھڑی نعتیں تمہاری یا رسول ﷺ