ماہ نامہ جام میر کا مارچ شمارہ منظر عام پر یہاں سے کریں ڈاؤن لوڈ تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!
سواد اعظم اہل سنت کا دینی علمی ادبی ترجمان ماہنامہ صدائےبازگشت سدھارتھ نگر فروری شمارہ پیش خدمت ہے۔ قارئین و صارفین مفت ڈاؤن لوڈ کریں اور پڑھنے کے بعد اپنے تاثرات سے نوازیں۔ ڈاؤن لوڈ کریں تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!
خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ کا دینی ادبی مذہبی دعوتی روحانی ترجمان ماہنامہ جام میر بلگرام شریف (شمارہ جولائی 2021) کی بہترین پیشکش استاذ العلماء نمبر آج ہی ڈاؤن لوڈ کریں!!! بلکل مفت میں تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!
وہی چراغ بجھا جس کی لَو قیامت تھین !!!!
انا للہ و انا الیہ راجعون
کئی دن سے پلان بنا رہا تھا کہ بلگرام شریف جاؤں، اور حضورطاہرملت علیہ الرحمہ کی زیارت کروں مگر مصروفیات کی بنا پر جا نہیں پایا، بہت ہی افسردہ ہوں، جیسے ہی یہ افسوسناک خبر ملی،پیروں تلے زمین کھسک گئی۔
میں اس غم کے موقع پرحضور طاہر ملت علیہ الرحمہ کے صاحبزادگان شہزادہ حضور طاہرملت پیر طریقت حضرت علامہ مولاناسیدسہیل میاں صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف
اور شہزادہ حضور طاہرملت حضرت سید رضوان میاں صاحب قبلہ شہزادہ حضور طاہرملت حضرت سیدسعید اختر میاں دامت برکاتہم العالیہ نیز جملہ اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور دست بہ دعا ہوں کہ رب کریم بطفیل حضورﷺم حضور طاہر ملت علیہ الرحمہ کے درجات عالیہ کو بلند فرمائے، اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے نیز جملہ پسماندگان کو صبر جمیل اجر جزیل عطا فرمائے
ابر رحمت انکے مرقد پر گہر باری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے
شریک غم
خادم حضور طاہرملت
(مولانا) محمداسرار احمد فیضی واحدی
ناظم اعلی جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ نسواں عربی کالج علی پور بازار ضلع گونڈہ یوپی
صدر رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ
مخدوم گرامی حضرت میر سيد طاہرمیاں بلگرامی کا وصال اہلسنت کا بہت بڑا نقصان: رضا اکیڈمی
ابھی برقی ذرایع ابلاغ سے یہ ملی کہ آبروئے بلگرام حضور سیدنا میر عبد الواحد بلگرامی کے آستانے کےسجادہ نشین حضرت مولانا حافظ سید میر طاہر میاں صاحب قبلہ رحمتہ اللہ علیہ کا وصال ہوگیا انالله وان الیہ راجعون رضا اکیڈمی حضرت سید صاحب قبلہ کے چلے جانے سے ایک بہت بڑے مخلص سرپرست سے محروم ہوگیی حضرت سے جب بھی ملاقـــات ہوتی بہت شفقت فرماتے رضا اکیڈمی کے خدمات کو خوب سراہتے مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہم نے رضااکیڈمی کے کسی بھی پروگرام کے لیے یاد کیا حضرت اپنی دوسری مصرفیات کو چھوڑ کر تشریف لاے اس غم اندوہ گھڑی میں رضااکیڈمی کی جملہ ممبران وعہدے داران اور میں محمــــــــد سعید نوری مخدوم ڑادہ سيد سہیل میاں صاحب قبلہ اور انکے برادران واہل خانہ ,مریدین متوسلین کو تعزیت مسنونہ پیش کرتا ہوں اور ہم خانوادہ بلگرام کے ساتھ کھڑے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے حبیبِ پاک کے صدقے حضرت کے درجات بلند فرماے انکے فیوض وبرکات ہم غرباے اہلسنت پر جاری رکھے پسماندگان میں حضرت سید سہیل میاں ,سید رضوان میاں اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرماے آمین ثمہ آمین بجاہ سیدالمرسلین علیہ التحیۃ والتسلیم
اسیرمفتی اعظم
محمد سعید نوری
رضااکیڈمی
اناللہ وانا الیہ راجعون،
یہ حادثہ جانکاہ سن کربیحد افسوس ہوا کہ حضور سید طاہر میاں واسطی سجادہ نشیں بلگرام شریف اس دار فانی سے رخصت ہوگئے اللہ پاک اپنے حبیب کے صدقے میں انہیں غریق رحمت فرمائے اور حضور سید سہیل میاں اور جملہ خانوادہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
شریک غم: محمد قمرالدین رضوی مصباحی خادم الدرس مدرسہ غوثیہ فیض العلوم بڑھیا سدھارتھنگر
آہ روحانیت کے تاجدار سے دنیاے سنیت محروم ہوگئی
7 محرم الحرام 1443. 17 اگست 2021 بروز منگل دوپہر تین بجے دل کو ہلا دینے والی، کلیجہ کو پارہ پارہ کرنے والی ، سینے کو چاک کرنے والی ، دردناک ،افسوس ناک خبر موصول ہوٸ کہ شہزادہ تاجدار بلگرام ،تاجدار روحانیت ،علمبردار سنیت ،شیخ طریقت رہبر شریعت سیدی حضور طاہرملت حضرت سید طاہر میاں صاحب قبلہ کا وصال ہوگیا ہے ،یہ خبر سنتے ہی دل دھڑک گیا ،جسم کے رونگٹے کھڑے ہوگٸے ،ایسا لگا کلیجہ شق ہوگیا،آخر سسکتے سسکتے زبان سے اناللہ واناالیہ راجعون پڑھا۔
یہ قانون الہی ہے کہ ہر جاندار کو موت کا ذاٸقہ چکھنا ہے اور اس دار فانی میں زندگی گزارنے کے بعد دار بقا کی طرف رخت سفر باندھنا ہے ،سچ فرمایا اللہ پاک نے ،۔کل نفس ذاٸقۃ الموت ،۔ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے اس سے کوٸ بھی راہ فرار اختیار نہیں کرسکتا، موت برحق ہے لیکن یہ بھی مسلمات سے ہے کہ کچھ لوگوں کی موت سے دنیا کو کچھ فرق نہیں پڑتا لیکن وہیں کچھ ایسی بھی نفوس قدسیہ ہیں جن کے وصال سے دنیا کی موت کا پتہ چلتا ہے ۔انہیں ذوات میں سے ایک ذات شہزادہ تاجدار بلگرام حضور سیدی طاہرملت حضرت سید طاہر میاں علیہ الرحمۃ کی ہے آپ کا وصال پوری جماعت اہلسنت میں ایک ناقابل تلافی خلاہے اور دنیائے روحانیت میں ایک عظیم فقدان ہے جسے پرکرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے ۔ آپ ایک عظیم شیخ طریقت تھے ،مسلک اعلٰی حضرت کے سچے ناشر تھے ،حضرت سے فیضاب مریدین ،معتقدین کا حلقۂ ارادت ہندوستان ہی نہیں بیرون ممالک میں بھی ہے ،تصلب فی الدین ،حق گوٸ وبےباکی ،زہدو تقوٰی ،پر استقامت آپ کے امتیازی اوصاف تھے ۔ حضرت سے میرے تعلقات کافی عرصہ سے تھے عرس واحدی کے موقع پر حضرت سے ملاقات کا موقع کٸ مرتبہ ملا، اورآپ کے قرب میں رہنے کی سعادت نصیب ہوٸ ،وہ لمحات میرے لٸے سرمایۂ حیات ہیں،حضرت طاہرملت علیہ الرحمہ سے جب بھی ملاقات ہوتی خصوصی محبت وشفقت کا اظہارفرماتے دعاٶں سے نوازتے۔
میں اپنی طرف سے حضور سیدی طاہرملت کے تمام شہزادگان ،تمام محبین ،مریدین ،معتقدین کو بالخصوص اپنے مرشد اجازت حضور سہیل ملت حضرت علامہ سید سہیل میاں صاحب قبلہ واحدی مدظلہ العالی والنورانی کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعاکرتا ہوں کہ اللہ پاک حضرت کے تمام شہزادگان مریدین معتقدین بالخصوص حضور سہیل ملت حضرت علامہ سید سہیل میاں صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کو صبرجمیل عطا فرماٸے ، حضور سید عالم نور مجسم ﷺ کے صدقہ وطفیل حضرت کے مرقد پاک پر زیادہ سے زیادہ رحمت وانوار کی بارش برساٸے اور ہم سب کو حضرت کے فیوض وبرکات سے مالا مال فرماٸے۔ آمین ،بجاہ النبی الکریم ﷺ
تیرے دامن کرم میں جسے نیند آگئی ہے
جوفنانہ ہوگی ایسی اسے زندگی ملی ہے
شریک غم۔ سید محمد فرقان حسنی حسینی قادری رضوی نوری رامپوری ۔
مخدوم گرامی اولاد غوث اعظم پیر طریقت حضرت میر سید طاہر حسین صاحب قبلہ بلگرامی علیہ الرحمہ کا وصال اہلسنت کا بہت بڑا خسارہ
ابھی ابھی شوشل میڈیا کے ذریعے یہ المناک خبر موصول ہوئی کہ آبروئے بلگرام شریف حضور سیدنا میر عبدالواحد بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین حضرت علامہ الحاج سید میر طاہر حسین عرف بابو حضور قبلہ رحمۃ اللہ علیہ کا وصال پرملال ہوگیا ہے ۔ اناللہ واناالیہ راجعون ۔
آل انڈیا تبلیغِ سیرت و دارالعلوم مخدوم سمنانی کے جملہ اساتذہ حضور سید صاحب قبلہ کے وصال پرملال بہت مخدوم زادہ پیر طریقت حضرت علامہ سید سھیل میاں صاحب واحدی اور ان کے برادران واہل خانہ ۔ مریدین ومتوسلین کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں ۔
اللّٰہ رب العزّت اپنے پیارے حبیبِ پاک ﷺ کے صدقے میں حضرت کے درجات کو بلند سے بلند تر فرمائے اور ان کے فیوض وبرکات ہم جماعت اہلسنت پر جاری رکھے ۔
پسماندگان بالخصوص حضور سید سھیل میاں صاحب قبلہ ۔ حضور سید رضوان میاں صاحب قبلہ اور جملہ اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل واجر جزیل عطا فرمائے ۔
آمین یارب العلمین بجاہ النبی الکریم وعلیٰ آلہ وصحبہ واہلبیتہ اجمعین ۔
سگ بارگاہ اشرف ۔
جمال احمد صدیقی اشرفی القادری بانی دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا و
جنرل سکریٹری آل انڈیا تبلیغِ سیرت ممبئی ۔
مخدوم گرامی حضرت میر سید طاہر حسین صاحب قبلہ بلگرامی کا وصال پرملال
آج /محرم الحرام ۳۴۴۱ہجری بروز منگل بجے دوپہر ملک کی مشہورومعروف خانقاہ کے عظیم شیخ پیرطریقت رہبرراہ شریعت اولادرسول حضور سیدطاہر میاں صاحب قبلہ(حضور طاہرملت)کا قضائے الٰہی سے انتقال پرملال ہوگیا۔إِنَّا لِلّہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعونَ
موصوف کے سانحہ ارتحال سے عوام اہل سنت کے درمیان رج وغم کاماحول قائم ہوگیاہے۔آنکھیں اشکبار ہورہی ہیں،دل پاش پاش ہو رہاہے۔ماہ محرم الحرام ان کیاجداد کلا مہینہ ہے،اس مہنے میں حضرت کا یو ں رنج وغم کے ماحول میں چلا جانا اور ہم سب کو داغ مفارقت دے جانا ہمیں مزید مغموم بنا تا ہے۔شاید ان کے ناناجان کی طرف سے ماہ محرم الحرام میں بلا وا آگیاتھا اور صدائے لبیک بلند کرتے ہوئے راہی ملک بقا ہوگئے۔حضرت نے اپنے پیچھے ہزاروں سوگواروں کو روتا بلکتا چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے ہم سے رخصت ہوگئے۔حضرت کی ذات ہزاروں لو گوں کے لیے مرجع کی حیثیت رکھتی تھی،لوگ اپنے دکھ درد لے کر آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوتے تھے۔افسوس اب وہ سہارا ہم سے جد اہوگیا۔میں فقیر اشرفی برکاتی مقبول ا حمدسالک مصباحی قومی ترجمان آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ مصیبت کے اس وقت میں خانقاہ بلگرام شریف کے ساتھ کھڑا ہے۔اور مولاتعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ مولیٰ کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ آپ کے درجات کو بلندوبالا فرما۔
اور آپ کے شہزادگان ومریدین متوسلین محبین کوصبرجمیل عطا ئے فرما۔
آمین بجاہ سیدی المرسلین
سوگوار: مقبول احمد سالک مصباحی
بانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی
،210۔بی،بلاک،گلی نمبر۔8،مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی۔110076
contact: Jmaia Khwaja Qutbuddin Bkhtiyar Kaki,
210-b,block,street no-8,Mdanpur Khadar extension,Srita Vihar,New Delhi-110076
Email:salikmisbahi.92@gmail.com
مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما
گل گلزار قادریت رہبر شریعت شیخ طریقت حضرت علامہ حافظ سید طاہر میاں قادری بلگرامی علیہ الرحمۃ والرضوان کے وصال کی خبر سن کر دل بہت رنجیدہ ہوا۔آج ہم ایک مخلص سرپرست سے محروم ہو گئے۔
اللہ تعالی حضرت کے فرزند دلبند حضرت سید سہیل میاں صاحب قبلہ وجملہ احباب واقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
حضرت موصوف کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے فیوض وبرکات جاری فرمائے۔آمین ثم آمین
طارق انور مصباحی
سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ملک کی مشہور و معروف شخصیت پیر طریقت رہبر راہ شریعت درجنوں مدارس کے سر پر ست اعلی جماعت اھل سنت کے نہایت نڈر مبلغ مخدوم گرامی سید محمد طا ہر میاں صاحب سجادہ نشین خانقاہ واحدیہ چشتیہ بلگرام شریف کا انتقال ہوگیا ہے یقینا سید صاحب کے انتقال سے مسلک بڑا عظیم نقصان ہوا ہے اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں حضرت علیہ الرحمہ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کے فیوض وبرکات سے عوام الناس کو مستفیض فرمائے اور آپ کے جملہ شہزادگان کو صبر جمیل عطا فرمائے خصوصاً حضرت مولانا سید سھیل میاں صاحب کو جواپنے والد محترم کے سچے جانشین ہیں انھیں بھی دین متین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما آمین ثم آمین
شریک غم محمد ابو طالب نوری فیضی دارلعلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور