نتیجہ فکر: فرید عالم اشرفی فریدی
ہماری لاج رکھنے خود ہمارے اشرفا آئے
کرم کی بھیک دینے کوشہ جود و سخا آئے
پکارا جس گھڑی میں نے اغثنی یا رسول اللہ
مری امداد کو فورا مرے مشکل کشا آئے
فرشتے با ادب بھیجو درود پاک کا نغمہ
زمیں پر عرش سے سب کے امام الانبیاء آئے
درود پاک کا نغمہ سجالو مومنو لب پر
کہ اس دنیامیں ذات کبریاکے آئنہ آئے
چھنٹےظلمت کے بادل ہوگیا روشن جہاں سارا
سراپا خیر بن کر حضرت خیر الوری آئے
سدا ہر سمت سے آئی حلیمہ سعدیہ تم کو
مبارک ہو تمہارے کھر میں محبوب خدا آئے
فرشتوں کی جماعت بھی درود پاک پڑھتی ہے
جہاں میں جب محمد مصطفٰی صل علی آئے
مجھے توفیق دے اللہ چلوں میں بھی ہدایت پر
ہدایت کے لئے شمش الضحٰی نوری الہدی آئے
اگر پوچھے کوئی تم سے تمہارے کون آئے ہیں
فریدی اشرفی کہنا ہمارے رہنما آئے