معراج النبیﷺ نعت رسول

معراجِ جانِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

نتیجہ فکر: عاصی محمد امیر حسن امجدی جھانسی


یوں عرشِ بریں پر ہے تری جلوہ نمائی
ہیں دنگ بشر جن و ملک ساری خدائی
افلاک ہوئے نازاں ترے شرفِ قدم سے
تڑپی ہےمگر غم میں زمیں سہہ کےجدائی
سر مو بھی نہ سدرہ سے بڑھے بلبلِ سدرہ
بولے! کہ نہیں آگے مری اس سے رسائی
اورشان سےہیں آپ گئے”لا مکاں،،دیکھو
کیا قربِ خدا واہ تری ذات نے پائی!!
ہے ایک دو عالم ہی نہیں رحمتِ عالم!!
ہے خلق ہر عالم کی سدا تری فدائی!!
کل انبیاء حاضر ہیں مگر شان تو دیکھو
اقصیٰ میں دوگانہ شہِ خوباں نے پڑھائی
از آدم و عیسیٰ تا سبھی اقتداء کرلیں
یوں رب نے تری شان معظم ہے دکھائی
معبود منزہ ہے ہر امکانِ مکاں سے !!
محبوب کو حاصل ہے مگر شرف لقائی
ہیں پنہاں ہزاروں شبِ معراج میں معراج
گزرےہیں جہاں جس سےوہ معراج ہےپائی
ہاں! اس پہ ہیں قربان سبھی ساعتیں واللہ
ساعت وہ جو معراج کی ساعت میں ہے آئی
تجھ سا ہے نہیں کوئی کہیں جانِ دوعالم
اللّٰہ نے صورت ہی حسیں ایسی بنائی !!
کیاخوب شبِ وصل ہےمحبوب و محب میں
خوش رنگ سماں آج یہی رات ہے لائی !!
جب دولتِ دارین ہے وابستہ انہیں سے!!
پھیلاؤں میں کیوں اور کہیں دستِ گدائی
مخلوق تو مخلوق ہیں خود خالقِ عالم!!
قرآن میں کرتاہے تری مدح و سرائی!!
رسوا نہ ہو عاصیؔ یہ کہیں حشر میں آقا!!
رکھ لینا تمہیں لاج ہے بس تیری دہائی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com