نعت رسول

نعت رسول: محشر میں ان کی شان شفاعت تو دیکھئے

نتیجۂ فکر: محمد رمضان امجدی
چیف ایڈیٹر ماہنامہ اسلامی کرن مہراج گنج

محبوب کردگار کی رفعت تو دیکھئے
اک پل میں پہونچے عرش پر سرعت تو دیکھئے

جن و ملائک انس بھی ہوتے ہیں فیضیاب
خلق خدا پر ان کی عنایت تو دیکھئے

ستر صحابہ دودھ سے سیراب ہوگئے
دست رسول پاک کی برکت تو دیکھئے

ہم سے گنہگار بھی جائیں گے خلد میں
*محشر میں ان کی شان شفاعت تو دیکھئے*

سجدے کریں شجر اور صنم  بھی گواہی دیں
محبوب دوجہاں کی یہ قدرت تو دیکھئے

شمس و قمر سلامی کو آتے ہیں صبح وشام
سرکار دوجہاں کی یہ عظمت تو دیکھئے

ارقم ہوں یا شہود ہوں اشرف یا امجدی
کرتے ہیں سب حضورکی یہ مدحت تو دیکھئے

رضوی یہ امجدی ہے مقدر کی بات ہے
کیسی ملی ہے مجھ کو یہ نسبت تو دیکھئے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے