نعت رسول

نعت رسول: نبی کوئی بھی ان کے بعد پیدا ہو نہیں سکتا

تحریر: فرید عالم اشرفی فریدی

سر محشر کوئی اپنا ہمارا ہو نہیں سکتا
محمد کے سوا کوئی سہارا ہو نہیں سکتا

کرے کوشش کوئی کتنی اسے بدنام کرنے کی
بھرم جس کا نبی رکھ لیں وہ رسوا ہو نہیں سکتا

نبیوں میں بنایا آخری رب نے شہ دیں کو
نبی کوئی بھی ان کے بعد پیدا ہو نہیں سکتا

بشر اپنی طرح جو بھی کہے شاہ دوعالم کو
کبھی اس کا بلند و بالا رتبہ ہو نہیں سکتا

کرے گستاخی جو سرکار کی اک پل بھی دنیا میں
اسے تو باغ جنت کا نظارہ ہو نہیں سکتا

مقام و مرتبہ اعلٰی بنایا رب تعالٰی نے
زمانے میں کوئی آقا کے جیسا ہو نہیں سکتا

امام احمد رضا کا بغض ہے جس کے بھی سینے میں
رسول اللہ کا سچا وہ شیدا ہو نہیں سکتا

فریدی ابتدا جو کام بسم اللہ سے ہوگا
کبھی اس کام میں کوئی خسارہ ہو نہیں سکتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے