نعت رسول: جو بھی طیبہ سے یار پھرتے ہیں

از قلم: شیخ عسکریؔ رضوی بنارسی 7856932585

جو بھی طیبہ سے یار پھرتے ہیں
جگ میں وہ ہوکےخوار پھرتےہیں

شاہ بطحا کی پاک گلیوں میں
مانگتے تاجدار پھرتے ہیں

ان کی یادوں میں ہر گھڑی شیدا
بن کے بیمار یار پھرتے ہیں

ہم کو طیبہ بلائیے آقا
ہند میں بیقرار پھرتے ہیں

کرنے ایماں خراب سُنی کا
اندھے نجدی ہزار پھرتے ہیں

جتنے دشمن ہیں فخر ازہر کے
ہر جا وہ شرمسار پھرتے ہیں

عسکریؔ نعت پاک کے صدقے
تیرے عاشق ہزار پھرتے ہیں

Leave a Comment