نتیجہ فکر: فرید عالم اشرفی فریدی
مصطفیٰ جان شفاعت جشن میلاد النبی
مومنوں کی دل کی راحت جشن میلاد النبی
مومنو جشن ولادت خوب تم بھی اب مناؤ
ہے وقار دین و ملت جشن میلاد النبی
چار سو چھائی ہوئی ہے روشنی اس دہر میں
یہ تمہاری ہی بدولت جشن میلاد النبی
پیسہ تو کیا گھر لٹانے کو سبھی تیار ہیں
عاشقوں کی یہ ہیں الفت جشن میلاد النبی
اے فریدی نغمئہ سرکار محفل میں سناؤ
ہے یہی ہر دل کی چاہت جشن میلاد النبی