نتیجہ فکر: محمد اشرفؔ رضا قادری
مدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت
بدرِ ملت، شمسِ دیں ہیں حضرتِ اچھے میاں
حاملِ علمِ یقیں ہیں حضرتِ اچھے میاں
’’زمرۂ ابرار‘‘ کے وہ ایک فردِ باکمال
زیبِ بزمِ عارفیں ہیں حضرتِ اچھے میاں
سیرت و کردار ان کا ہر جہت سے لاجواب
خوب رو و مہ جبیں ہیں حضرتِ اچھے میاں
نورِ عشقِ مصطفیٰ سے تھی منور زندگی
عاشقِ سلطانِ دیں ہیں حضرتِ اچھے میاں
معرفت، روحانیت کے آسماں کا بالیقیں
ضو فشاں ماہِ مبیں ہیں حضرتِ اچھے میاں
فقہ و فتویٰ کے سمندر کے ہیں وہ لعل و گہر
محرمِ اسرارِ دیں ہیں حضرتِ اچھے میاں
جن کا چہرہ دیکھتے ہی یاد آ جائے خدا
منکرو اتنے حسیں ہیں حضرتِ اچھے میاں
’’شاہ حمزہ‘‘ کے علومِ ظاہری و باطنی
کے حقیقی جاں نشیں ہیں حضرتِ اچھے میاں
روئے زیبا کی زیارت کرنے والے کہہ اٹھے
پُر کشش اور دل نشیں ہیں حضرتِ اچھے میاں
ذائقہ جس کا بڑا شیریں ہے اے اشرفؔ رضا
ایسے خالص انگبیں ہیں حضرتِ اچھے میاں