نعت رسول

نعت رسول: پڑھتی ہر اک زبان ہے میلاد مصطفی ٰ

نتیجہ فکر: فرید عالم اشرفی فریدی

کس درجہ مہربان ہے میلاد مصطفٰی
دنیا کا پاسبان ہے میلاد مصطفٰی

مہمان بن کے آئے ہیں دنیا میں ہم سبھی
اور سب کا میزبان ہے میلاد مصطفٰی

ہے فخر ہم سبھی کو شہہ دیں کی شان پر
ہم سب کا سائبان ہے میلاد مصطفٰی

خوشیاں مناؤں مومنو عشقِ رسول میں
مومن کے آن شان ہے میلاد مصطفٰی

حورو ملک کے لب پہ درودو سلام ہے
کس درجہ عالی شان ہے میلاد مصطفٰی

آمد ہے آج فرش پہ خیرالانام کی
پڑھتی ہر اک زبان ہے میلاد مصطفٰی

سارا جہاں یہ کہنے لگا آج جھوم کر
اہل سنن کی شان ہے میلاد مصطفٰی

ہلچل مچا دے آج فریدی تو بزم میں
بزم جہاں کی جان ہے میلاد مصطفٰی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے