نعت رسول

نعت رسول: دو عالم ہے محو جمال محمد

زہ شان اوج و کمال محمد
ہے عرش بریں پائمال محمد

خوشا خوبی خط و خال محمد
دوعالم ہے محو جمال محمد

گدا و شہنشاہ و پیر و پیمبر
ہے منت کشان نوال محمد

تمامی بشر ہیں ہوا خواہ جنت
ہے جنت کو شوق وصال محمد

ہویدا ہے شمس و قمر سے فلک پر
جلال محمد جمال محمد

بناکر مٹائے گئے نقش لاکھوں
بنے تب کہیں خط و خال محمد

وہ مہ چاندنی جس کی چھٹکی لحد میں
ہے داغ غلامی آل محمد

زبان نبی سے خدا بولتا ہے
ہے وحی الٰہی مقال محمد

یہ آنکھیں بنی ہیں فقط دیکھنے کو
تماشائے حسن و جمال محمد

جو ہاتھوں سے دل جائے یارب تو جائے
پہ دل سے نہ جائے خیال محمد

پھرا آسماں مشعل مہر لے کر
پر آخر نہ پائی مثال محمد

پہنچتی ہے لو جس کی عرش بریں تک
ہے بے شک وہ شمع جمال محمد

معین حزیں خلد تک مجھ کو لائی
ہوائے رخ بے مثال محمد

صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم

نبیرۂ بانئی سلسلۂ فریدیہ شہزادۂ حضور مصلح الدین ڈپٹی کلکٹر علیہ الرحمہ
حضرت علامہ مولانا بابو محمد معین الدین قادری مجددی فریدی المعروف بابو علیہ الرحمہ

مرتبہ: محمد شوقین نواز شوق فریدی
خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے