از قلم: شیخ عسکری رضوی بنارسی
7856932585
ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے آمنہ کا لاڈلا
سارے نبیوں میں جدا ہے آمنہ کا لاڈلا
بیٹیوں خوشیاں مناؤ! بن کے وحدت کا چراغ
نور والا آ رہا ہے آمنہ کا لاڈلا
بی حلیمہ کی چھڑانے بکریاں اب شیر سے
بَن میں دیکھو جا رہا ہے آمنہ کا لاڈلا
ساری دنیا چھان کر روح الامیں بولے یہی
خوبصورت خوشنما ہے آمنہ کا لاڈلا
آیت قرآن سے یہ صاف ظاہر ہو گیا
سر سے پا تک معجزہ ہے آمنہ کا لاڈلا
ہر کسی کے لب پہ یہ جاری سدا ہے آج بھی
بیکسوں کا آسرا ہے آمنہ کا لاڈلا
عسکری ہندی کو بھی دے در پہ آنے کا شرف
تجھ سے بس یہ التجا ہے آمنہ کا لاڈلا