حضور غوث اعظم منقبت

عاشقانِ غوث الورٰی علیہ الرحمہ کے دل کی آواز

بغداد چلو! بغداد چلو!

از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان 96899633908+

پھیلائے ہوئے دل کے داماں
بغداد چلو بغداد چلو
کردیں گے کرم شاہِ جیلاں
بغداد چلو بغداد چلو

امید کے دامن بھرتے ہیں
بگڑی ہوئ سب کی بنتی ہے
دن رات سخی کے روضے پر
خیرات کرم کی بٹتی ہے
ہوجائے گی ہر مشکل آساں
بغداد چلو بغداد چلو

جاری ہے کرم کا میخانہ
ملتا ہے عطا کا پیمانہ
آباد رہے وہ کاشانہ
کہتا ہے یہی ہر دیوانہ
پینے کے لیے جامِ عرفاں
بغداد چلو بغداد چلو

وہ اٰلِ نبی اولادِ علی
میرِ میراں ولیوں کے ولی
نسبت ہےحسینی اور حسنی
کیا شان ہے غوث اعظم کی
یہ جان و جگر اُن پر قرباں
بغداد چلو بغداد چلو

کاشانۂ اقدس پر آئے
تو چور بھی ہوجائے ابدال
اک چشم کرم سے کرتے ہیں
وہ اپنے گدا کو مالا مال
ٹھہریں گے سبھی غم کے طوفاں
بغداد چلو بغداد چلو

مُردے کو جِلائیں قُم کہہ کر
گمراہ کو وہ کردیں رہبر
ڈوبی تھی جو بارہ سال سے وہ
بارات کریں پَل میں باہر
اُس در پہ ملے گی سب کو اماں
بغداد چلو بغداد چلو

جو لوگ بھی اُنکے گُن گائیں
دارین کی عزت وہ پائیں
بن جائے وہ ذرے سے سورج
جس پر بھی عنایت فرمائیں
ہوجائیں گے پورے سب ارماں
بغداد چلو بغداد چلو

سرکار کے جلووں سے روشن
حضرت کا جمالِ انور ہے
وہ پھول ہیں باغ زہرا کے
سیرت میں کمالِ حیدر ہے
ہم پر ہیں بہت ان کے احساں
بغداد چلو بغداد چلو

غوثِ اعظم فخرِ عالَم
دیں کے رہبر، حق کے ہمدم
کیا شان کہ سارے ولیوں کی
گردن ہے ان کے زیر قدم
لینے فیضِ پیرِ پیراں
بغداد چلو بغداد چلو

اُس روضۂ اقدس کا منظر
مومن کے جگر کی راحت ہے
ہر ایک نظارہ اس در کا
پاکیزہ ہے بابرکت ہے
اترا ہے وہاں جنت کا سماں
بغداد چلو بغداد چلو

چل دیکھ فریدی تو بھی وہاں
انعام و عقیدت کا جلوہ
اک سَمت سخی اک سمت گدا
دامن ہیں کُھلے، جاری ہے عطا
اُس داتا کے بن کر مہماں
بغداد چلو بغداد چلو

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے