نتیجہ فکر: محمد زاہد رضا بنارسی
چیف ایڈیٹر ۔صدائے بسمل
گوپی گنج،بھدوہی۔یوپی ۔ بھارت
میں سو جاؤں حمدِ خداکرتے کرتے
اٹھوں وردِ صلِّ علٰی کرتے کرتے
مقدّر بنا اور درِ مصطفٰے پر
پہنچ ہی گئے التجا کرتے کرتے
جفا کاروں میں گِھر کے نادِ علی ہو
وہ تھک جائیں گے خود جفا کرتے کرتے
مری زندگی گزرے اے میرے مولا
ثنائے شہِ انبیاء کرتے کرتے
گزر جائیں گے پل صراطوں سے ہنس کر
نبی پاک کا تذکرہ کرتے کرتے
ہمیں مانگنے میں برتتے ہیں سستی
نبی کب تھکے ہیں عطا کرتے کرتے
چلو ان کے روضے پہ اے غم کے مارو
اور آؤ خوشی کا مزہ کرتے کرتے
کٹے عمر طورِ نبی سے اے اے”زاہد”
فرائض نوافل ادا کرتے کرتے