بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ میچ جاری ہے آج دوسرے دن کا کھیل شروع ہوچکا ہے اور بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بناکر بڑے اسکور کے لیے جد و جہد کر رہا ہے۔ اس دوران جہاں بھارت کے لیے سلامی بلے باز مینک اگروال ون مین آرمی بنے ہوئے ہیں وہیں نیوزی لینڈ کے لیے یہ کردار بھارت نزاد کیوی اسپینر اعجاز پٹیل ادا لررہے ہیں انھوں نے بھارت کے سبھی چھ وکٹیں نکال کر بھارت کے مصبیتوں میں اضافہ کیا ہے۔
چوں کہ میں خود بھی کرکٹ کا زبردست مداح رہا ہوں اس لیے کبھی کبھار میچ دیکھ لیا کرتا ہوں۔ کل میں نے میچ کے دوران کئی بار دیکھا کہ اعجاز پٹیل جب بھی پانی پیتے تو بیٹھ جایا کرتے تھے۔۔۔ چوں کہ میں نے ان کے ساتھ ایک بار کسی دوسرے کھلاڑی کو بھی بیٹھ کر پانی پیتے دیکھا اس لیے سوچا ہوسکتا ہے اعجاز بھی یونھیں بیٹھ کر پانی پیتے ہوں لیکن آج صبح جب انھوں نے بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا کو آؤٹ کر پانچ وکٹ ہال مکمل کیئے تو انھوں نے سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے میدان پر ہی سجدہ ریز ہوگئے تو مجھے یقین ہوگیا کہ واقعی نبی پاکﷺ کی سنتوں کو ادا کر ہم خود کو آباد کرسکتے ہیں اور ہو بھی کیوں نا کہ آپ کی سنتوں میں ہی ہماری کامیابی ہے۔
چیف ایڈیٹر کے قلم سے۔۔۔۔