مذہبی مضامین

قرآن پاک کی صوتی نغمگی کی ایک دلکش مثال

عینن تجرین(الرحمن,۵۰) عینن نضاختن (الرحمن,۶۶)

ازقلم: خلیل احمد فیضانی

قرآن مجید ایک معجزہ ہے بایں معنی یہ کتابِ معجز ہے اس کا اعتراف دنیا جہاں نے کیا- اس کی مثل ایک آیت لانے کا چلینز پندرہ سو برس پہلے بھی تھا اور آج بھی جوں کا توں باقی ہے
لیکن مجال کہ کوئی فصیح و بلیغ عربی داں بھی اس کے مثل لانے کی سوچ سکے-
کتاب مقدس کا اعجاز اس کے ہر کلمے سے پھوٹتا ہے
اگر کویٔی شخص قرآن پاک کا مختصر سا ایک کلمہ جو صرف دو حرفی ہو اس کی جگہ سے الگ کر دے اور پھر اس کا مترادف کلمہ ڈھونڈھنے کے لیے عربی کی جملہ لغات کھنگال ڈالے تو بھی اسے ایسا دو حرفی مترادف کلمہ نہیں مل سکتا جو پہلے والے کلمے کے معنی کا حق ادا کردے
اسی طرح مختلف جہات سے اس کا اعجاز اس کے عمق میں پنہاں ہے
حقیقت یہ ہے کہ "جمیع العلوم فی القرآن ,ولکن تقاصر عنہ افھام الرجال…
اعجاز قرآن کو عربی عالم جتنا بہتر طریقے سے سمجھ سکتا ہے..عجمی شخص اتنا بہتر طریقے سے نہیں سمجھ سکتا ہے
لیکن یہاں آکر عقل ورطۂ حیرت میں ڈوب جاتی ہے جب ایک ناظرہ خواں اس کی صوتی نغمگی اور ادائیگئ کلمات سے محسوس کرلیتا ہے کہ یہاں کیا معنی بن سکتا ہے
جیسا کہ قرآن مقدس میں ان چشموں کا ذکر کیا گیا ہے جو جنت میں ہوں گے ان میں بعض بہہ رہے ہوں گے اور بعض چھلک رہے ہوں گے جب بہنے والے چشموں کا ذکر کیا گیا تو بغیر شد کے فرمایا "عینن تجرین” ان میں دو چشمے بہتے ہیں
یقینا یہ دو کلمات ایسے ہیں کہ ان کی ادائیگی میں بھی ایک بہاؤ ہے اور عربی داں سامع جو عالم نہ بھی ہو اول فرصت میں اندازہ لگا سکتا ہے کہ یہاں جس چیز کو بیان کیا جارہا ہے وہ کوئی بھاری بھرکم اور ثقیل چیز نہیں ہوسکتی ہے بلکہ سلاست و روانی والی چیز ہی ہوگی
اور اسی سورہ میں جب چھلکنے والے چشموں کا ذکر فرمایا تو شد کے ساتھ ان کلمات کو بیان فرمایا, فرمایا : "عینن نضاختن” ان میں دو چشمے ہیں چھلکتے ہوۓ
یہاں پر چشموں میں سکون نہیں تھا تو کلمات میں بھی سکون یا ایسی حرکت نہیں رکھی گئی
جس سے خفت ہویدا ہو یہاں پر چشموں میں جوش اور چھلکنا تھا اس لئے شد کے ساتھ لایا گیا جو کہ ثقیل ہے
کیا شان ہے قرآن پاک کی….

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے