شعیب رضا

سید افضل میاں مارہروی کی یاد میں ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد

(علی گڑھ 05 دسمبر، امجدی) البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ میں بعد نماز عشاء حضرت سید محمد امان قادری دام ظلہ العالی کے زیر سایہ، خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف کے لائق فرزند سید محمد افضل قادری مارہروی کی پہلی برسی پر ایصال ثواب کی ایک محفل کا انعقاد کیا گیا،

محفل کی ابتداء مولانا محمد ناظم قادری کی تلاوت قرآن پاک سے ہوئی اور ان کے بعد مولانا شہباز احمد مرکزی نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں نعت پاک کا نذرانہ عقیدت پیش کیا

پھر مولانا بلال فانی مرکزی نے سید افضل میاں کی حیات کا ایک خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سادات مارہرہ مطہرہ کے دینی گھرانے میں آنکھ کھولی، گھر کے بزرگوں سے دینی تعلیم حاصل کرکے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کیا پھر اردو زبان میں یو پی ایس سی کا امتحان پاس کرکے آئی پی ایس منتخب ہوئے، بھوپال میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ملک کی خدمت کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوئے، آپ قوم و ملت کے ہمدرد، غریبوں کے غمخوار، بےسہاروں کے سہارا تھے، عمدہ اخلاق سے مزین بااصول انسان تھے، تعلیم کے تئیں بہت فکر مند تھے، نئی نسل کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلانے پر زور دیتے اور ہر کسی بہتر رہنمائی کرتے، البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے فاؤنڈر ممبر بھی تھے، وہ ایک اچھے انسان بھی تھے، ان کے اس دنیا سے جانے کے بعد لوگ آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں، ان کے لیے سب سے بہتر خراجِ عقیدت یہی ہوگا کہ ہم ان کے تعلیمی مشن اور اعلیٰ افکار پر عمل کریں اور دوسروں تک پہنچائیں۔
آخر میں قل شریف پڑھا گیا پھر مولانا عارف رضا نعمانی مصباحی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔
ان کے علاوہ مفتی جنید برکاتی مصباحی، مولانا ساجد نصیری،مولانا شہباز احمد مرکزی، مولانا نواز احمد مصباحی، اور ادارے کے سبھی اسکالرز خاص طور پر شریک رہے۔ مذکورہ خبر ضیاء الرحمن امجدی نے بذریعہ ای میل دیا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے