ہماری آواز/ چنڈی گڑھ 10 دسمبر (پریس ریلیز) ہریانہ حکومت نے کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے طویل عرصہ سے بند پڑے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب بورڈ امتحانات کے پیش نظر 14 دسمبر سے دسویں اور 12 ویں کے طلبہ وطالبات کے لئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اسکول روزانہ دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک یعنی تین گھنٹے تک کھلے رہیں گے۔