تحریر: ضیا المصطفی ثقافی مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ 7765979129
ضلع پرتاپ گڑھ کے کنڈہ تحصیل میں ایک قصبہ مانکپور شریف ہے جس کی سرزمین میں علم وعرفان اور رشد وہدایت کی بے مثال ہستیاں دفن ہیں تاریخ کے اعتبار سے بہتر ہزار شہدا اور بارہ ہزار اولیا کرام مدفون ہیں انہیں میں سے دو عظیم ہستی ہیں جن میں سے ایک کا نام زندہ سوختہ پہلوان شاہ اور دوسرے کا نام جمال الدین شاہ ہیں اور دونوں حقیقی برادران ہیں اور دونوں اپنے قوم کے سردار تھے اور دونوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی اشاعت میں گزار دی اور دین اسلام کے بقاوارتقاء کے لیے دشمان اسلام سے جنگ کرتے رہے جہاد کی نیت سے مانکپور تشریف لائے تھےا یک زمانہ تک مانکپور میں دین اسلام کی خدمت کرتے رہے اور دین رات اشاعت اسلام میں اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ صرف کردیا اور اللہ اسکے رسول کے فرامین مخلوق خدا تک پہونچاتے رہے آخر کار راجہ مانک چند سے جہاد شروع کیا اس جہاد کرتے کرتے شہید ہوگئے تاریخ میں بتایا جاتا ہے کہ انکے شہید ہونے کے ایک عرصہ تک انکی قبر لاپتہ رہی جب بادشاہ دہلی کو عالم رویا میں بشارت ہوئ کہ ہمارے مقابر تیار کرایا جائے تو بادشاہ دہلی نے حکم پاکر ایک مقام میں دو قبریں تعمیر کرایا اس وقت کا دہلی کا بادشاہ شاجہاں تھے اور جب صندوق قبر تیارہوا تو ایک مقام قریب میں زمین خود بخود پھٹ گئ اور اس پھٹی زمیں میں دوشہید بر آمد ہوگئے اور اسی صندوق میں آرام فرماہوگئے ۔تب سے دونوں شہید کا مزار وہی پہ موجود ہیں جہاں پہ ہر جگہ سے لوگ اپنی مرادیں لیکر حاضر ہوتے ہیں۔

