(آندھرا پردیش 08/اکتوبر ) ضلع پرکاشم کے پوڈیلی میں مختلف صوبوں سے بی ایڈ امتحان کے لیے تشریف لائے علماء کرام کی جانب سے بعد نماز مغرب ۱۰۳واں عرس رضوی 1443ھ کی مناسبت سے پوڈیلی ، ضلع پرکاشم، آندھرا پردیش میں
مجدد اعظم اعلی حضرت امام احمد رضا قادری برکاتی بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام بنام جشنِ یومِ رضا کااہتمام کیا گیا ، محفل کاآغاز مولانا نوشاد عالم علائی کی تلاوتِ سے ہوا، بعدہ نعت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پیش کی گئی.
محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ اعلیٰ حضرت پیدائشی ولی تھے دین و دنیا کے علوم میں مجمع البحرین تھے چنانچہ علم ریاضی میں آپ کی مہارت کو دیکھ کر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سر ضیاءالدین نے کہا تھا کہ علم لدنی کے تعلق سے ابھی تک میں کتابوں میں پڑھا کرتا تھا مگر آج اپنی آنکھوں سے دیکھ رہاہوں.
محفل پاک سے مختلف موضوعات پر خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری برکاتی علیہ الرحمۃ والرضوان جس طرح دیگرکئی علوم میں اپنی نظیر آپ تھے یونہی فن حدیث میں بھی اپنے زمانے کے علماء پر آپ کو فوقیت حاصل تھی، آپ کے زمانے کے عظیم عالم دین 40 سال تک درس حدیث دینے والے شیخ المحدثین علامہ وصی احمد محدث سورتی علیہ الرحمۃ نے امام احمد رضا قادری برکاتی علیہ الرحمۃ والرضوان کی حدیث دانی کے کمال کو دیکھتے ہوئے انہیں امیرالمومنین فی الحدیث کا لقب دیا.
رپورٹ تحریر کراتے ہوئے ضیاءالرحمن امجدی سے کہا گیا کہ اعلی حضرت سچے عاشق رسول، عظیم محدث اور مفکر تھے. مزید یہ بھی خبر دی گئی کہ مولانا احسان مصباحی صاحب نے اپنے چینل نیوز ٹوڈے اردو پر جشنِ یومِ رضا کو لائیو نشرکیا.
اس موقع پر مولانا غلام غوث جامعی دہلی، مفتی شمش تبریز علیمی بنگال، مولانا نوشاد عالم علائی مدھ پردیش، مفتی معراج الدین شمسی بنگال، مولانا ضیاء الرحمن امجدی علی گڑھ، مولانا عبدالمبین بہار، مولانا فیروز مصباحی جھارکھنڈ، مفتی مسیح الرحمن علیمی بہار، مولانا شہاب الدین بہار، مولانا تمیزالدین اشرفی بنگال، مولانا سرتاج مظہری بہار، مولانا احسان مصباحی بنگال، جناب صابر بہار، جناب عبدالاحتشام بہار، جناب نوشاد عالم بہار، جناب آزاد بہار وغیرہ موجود تھے. بعدہ صلاۃ و سلام کے ذریعہ پروگرام کا اختتام ہوا.