متفرقات

ملعون وسیم رافضی کے خلاف سپریم کورٹ میں PIL داخل کئے جانے پر شنوائی آج، الحاج سعید نوری رہیں گے کورٹ میں موجود، رضا اکیڈمی نے کی دعاؤں کی اپیل

قرآن کریم یہ ایک آسمانی کتاب ہے اس میں تحریف و تبدیلی نہیں کی جاسکتی اس کا ہر ہر حرف لائق احترام اور تعظیم ہے

رضا اکیڈمی بھانڈپ ملنڈ ممبئی: 12 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)
جیسے یہ خبر موصول ہوئی کہ ۱۲ اپریل کو ملعون زمانہ وسیم رضوی کیطرف سے سپریم کورٹ میں pil داخل کئے جانے پر شنوائی ہونے جارہی ہے اسی لئے بروز جمعہ ۹/اپریل شام چاربجے اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ بانی و سربراہ رضا اکیڈمی ممبئی دھلی کیلئے روانہ ہوگئے واضح رہے کہ ان دنوں دھلی اور اس سے لگے ہوئے شہروں بالخصوص مرادآباد سنبھل بریلی شریف کے علمائے کرام ومشائخین عظام ودانشوران سے صلاح و مشورہ کرنے کی غرض سے دورے پہ نکلے ہوئے ہیں ان شاء اللہ علماء و مشائخین اور نامور وکلاء کی ٹیم کے ساتھ سپریم کورٹ میں بارہ اپریل کو موجود رہیں گے آپ تمامی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پر خلوص گزارش ہے کہ جو قرآن مجید کے 26آیتوں کے خلاف شنوائی ہونے جارہی ہے اس کیلئےآپ حضرات اپنے اپنے گھروں اور مسجدوں خانقاہوں مدرسوں اوراپنی مجلسوں میں دعاؤں کا اہتمام کریں تاکہ ظالم وناہنجار ملعون زمانہ وسیم رضوی کا منہ کالا اور محافظین قرآن کا منہ اجالا ہو
ہے قول محمد قول خدا فرمان نہ بدلا جائے گا
بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا
آپ کا خیر خواہ
محمد عارف رضوی
سکریٹری رضااکیڈمی ممبئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے