شعیب رضا

دارالعلوم اہسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب -رحمه الله رحمة واسعة- کے انتقال پر ملال پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف میں دارالعلوم کے لائق وفائق قدیم فرزند حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب شیخ الحدیث دارالعلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور کے انتقال پر ملال پر ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں خانقاہ فیض الرسول کے سجادہ نشین پیر طریقت خلیفہ وجانشین شعیب الاولیاء مفکر اسلام تاج العلماء حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عبد القادر صاحب قبلہ علوی اور نائب سجادہ نشین ماہر علوم فنون فضیلة الاستاذ حضرت علامہ حافظ وقاری محمد آصف علوی ازھری نگران اعلی تعلیمی وتنظیمی امور دارالعلوم فیض الرسول بشمول جملہ اساتذہ وطلبہ نے شرکت کی

سجادہ نشین حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ فرزند فیض الرسول عزیزم مولانا مفتی ابوطالب صاحب کےانتقال پرملال کی خبر سن قلب افسردہ آنکھیں اشکبار ہیں
رب کریم کی بارگاہ میں دعا ہیکہ مولی تعالی مولانامرحوم کی بے حساب مغفرت فرماۓ اور انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے
صاحب سجادہ نے مزید اپنے تابینی کلمات میں کہا کہ فرزند عزیز مفتی ابوطالب صاحب انتہائی خلیق وملنسار تھے، اپنے اساتذہ کے تئیں انتہائی مودب تھے مجھ (فقیر علوی)سے خانقاہ وادارہ کا ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے جہاں ان کا عقیدت واحترام کا تعلق تھا وہیں ان کا مجھ سے تلمیذی کا اٹوٹ رشتہ بھی تھا ،
فرزند عزیزمفتی ابو طالب صاحب مادر علمی دارالعلوم فیض الرسول کے تئیں ہمیشہ وفادار رہے،ان کا زمانے سے یہ معمول تھا کہ مادر علمی میں جب بھی کوئی جلسہ یا کانفرنس منعقد کیا جاتا وہ اس میں لازمی طور پر شرکت کرتے تھے
مفکر اسلام صاحب نے مزید کہا کہ فرزند عزیز مفتی ابو طالب صاحب جب بھی مجھ سے ملتے انتہائی محبت واحترام کے ساتھ ملتے ان کے اس محبت واحترام کا جواب میں نے بھی ہمیشہ محبت وشفقت سے دیا
سجادہ نشین مفکر اسلام صاحب قبلہ نے مزید کہا کہ حضرت مفتی ابو طالب صاحب کے مجھ فقیر علوی سے گہرے مراسم اور استاذ وشاگردی کے رشتے کا تقاضہ یہ ہیکہ میں صرف رسمی تعزیت پر اکتفا نہ کرکے بلکہ ان کے جنازے میں شرکت کروں اور ان کے پسماندگان کی خواہش بھی ہے اور فرزند عزیز کی میرے حوالے سے وصیت بھی ہے کہ ان کی نماز جنازہ میں پڑھاؤں لہذا کل بروز جمعرات ان شاء اللہ العزیز میں اپنے دارالعلوم کے اساتذہ کے ساتھ فرزند عزیز کے جنازے شرکت کے لیے براؤں شریف سے نکلوں گا
اخیر میں حضور سجادہ نشین صاحب نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ میں اپنی جانب سے اور نائب سجادہ نشین بابو محمد آصف علوی ازھری نگران اعلی دارالعلوم فیض الرسول کی جانب سے اور دارالعلوم کے تمام اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے مولانا موصوف کے اہل خانہ کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوۓ دعا گو ہوں کہ مولی تعالی مولانا مرحوم کی بے حساب مغفرت فرماۓ اور انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرماۓ اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماۓ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے