مہراج گنج: ہماری آواز(نامہ نگار)
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ معروف اسلامی اسکالر اور عالم دین (مولانا) مقبول احمد سالک مصباحی، بانی ومہتمم:جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،۲۱۰۔بی،بلاک،گلی نمبر۔۸،مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی۔۶۷۰۰۱۱کے چھوٹے بھائی شمس الدین انصاری کے خسر محب العلما، مداح رسول عالی جناب عالم علی انصاری ساکن پپرابازار ضلع مہراج گنج یوپی کاارتوار کی شام آٹھ بجے انتقال پرملال ہوگیاہے،انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ان کے انتقال سے مولانا سالک مصباحی کے پورے خاندان بلکہ پورے علاقے میں شدید رنج وغم کا ماحول پیدا ہوگیاہے، موصوف انتہائی بذلہ سنج، ہنس مکھ، اور عمدہ صفات کے حامل تھے، اعلی حضرت کی نعتیں خاص کر،،وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں،، پڑھتے تھے تو مجمع پر وجد طاری ہوجاتاتھا، مرحوم بے حد خوش گلو اور بلند آواز تھے، کچھ دنوں تک نوری مسجد سانکلی اسٹریٹ بھائی کلہ ممبئی میں بھی بانگی کی حیثیت سے خدمت کرتیرہے، اپنی دلاویز نعتوں سے انھوں نے اہل مسجد کو گرویدہ بنالیا تھا، دینی محفلوں میں جاتے تو چھا جاتے، 2004 میں پیغام کربلا کانفرنس دھا راوی ممبئی میں ان کی نعت اور اواز کے لوگ اسیر ہوگئے تھے۔ موصوف بلا کے خود داراور وفادار تھے، عزت نفس کے معاملے میں بے حد حساس تھے، کچھ دنوں سے بیمار رہنے لگے تھے، مگر اج اچانک آٹھ بجے شام کو دماغ پر گرمی چڑھی اور پسینہ چھوٹا اور چند منٹ میں ہی فوت ہوگئے، اندازہ ہے کہ ہارٹ اٹیک کے شکار ہوئے۔موصوف کا ایک ہی بیٹا امتیاز عالم ہے جوپوکھرا نیپال میں روزگار کی غرض سے مقیم تھا، انتقال کی خبر سن کر فورا انڈیا کے لیے روانہ ہوگیا۔موصوف کی نماز جنازہ پیر کے دن بعد نماز ظہر اد اکی گئی۔دعا ہے مولی تعالی ان کے مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین
شریک غم:-
(مولانا) مقبول احمد سالک مصباحی،بانی ومہتمم:جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،۲۱۰۔بی،بلاک،گلی نمبر۔۸،مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی۔۶۷۰۰۱۱علامہ بدرالدجیٰ مصباحی پرنسپل دارالعلوم اشرفیہ ضیاء العلوم خیرآباد مؤ، مفتی صدرالوری مصباحی الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور،ڈاکٹر سراج احمد مصباحی پی ایچ ڈی جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی، ڈاکٹر غلام نبی مصباحی جھارکھنڈ، ڈاکٹر عبدالسلام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، مولانا برکت حسین مصباحی پرنسپل جامعہ کا ملیہ مفتاح العلوم کولھوئی بازار،مولانا اظہار احمد فیضی نوڈیہواں، حاجی نیاز احمد مہدوپار، حاجی محمد رضاانصاری، شمس الدین انصاری، محمد علقمہ یاسر انصاری،محمد معین الدین انصاری،لال پور، احمدرضا انصاری پپرابازار،شاعر اسلام افتاب بنارسی پپرابازار،حافظ کفایت اللہ قادری ,حافظ طیب علی قادری
استاذ جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی نئی دہلی