طرز اقبال کی پیروی
ڈاکٹر اقبال کے مصرع "یہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیں” پر "بشکل نعت” طبع آزمائی کی کوشش
نتیجۂ فکر: شمس تبریز انجمٓ
جدہ، حجاز مقدس
سراپا جلوۂ حق مصطفیٰ کتنے نرالے ہیں
زمین و آسماں پر سمت ان کے بول بالے ہیں
عروج و ارتقاء اس شخص کے حصے میں آئی ہے
طریقِ مصطفیٰ میں زندگی اپنی جو ڈھالے ہیں
ہمارا کچھ نہیں ہے مصطفیٰ کی ہے عطا سے سب
پدر، مادر، برادر، مال و زر ان کے حوالے ہیں
خدا کا شکر ہے نعمت ہمیں ملتی ہے روزانہ
طفیلِ مصطفیٰ ہی دوستوں کھاتے نوالے ہیں
ملی ہے بھیک میں شمس و قمر کو روشنی بیشک
نبی کے نور سے ہی دو جہاں انجمٓ اجالے ہیں