نعت رسول

نعت رسول: کتنا ہے حسیں روضہ اے سرکار تمہارا

نتیجۂ فکر: محمد رمضان امجدی مہراج گنجوی
چیف ایڈیٹر ماہنامہ اسلامی کرن

کہتے ہیں سبھی دیکھ کے دربار تمہارا
کتنا ہے حسیں روضہ اے سرکار تمہارا

حاصل ہو اگر اذن حضوری کا مجھے بھی
دیکھوں گا شہا گنبد و مینار تمہارا

آتے ہیں ملک کرنے کو جس در کی غلامی
اے رحمت عالم وہ ہے دربار تمہارا

سوتا ہوں لئے دل میں تمناۓ زیارت
ہوجائے کبھی خواب میں دیدار تمہارا

واللیل جو زلفیں ہیں تو مازاغ نگاہیں
پرنور سراپا ہے اے سرکار تمہارا

ہے فاطمہ کا واسطہ، تجھ کو نبی مرے
رمضان بھی یوں دیکھ لے دربار تمہارا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے