نتیجہ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی مہراجگنج یوپی
نورالہدی کی بات شہِ انبیاء کی بات
کرتا ہے کردگار بھی خیرا الوری کی بات
ہیں مرتبہ میں اعلی سبھی انبیاء مگر
سب سے جدا ہے نائب رب العلی کی بات
ٹل جاتی ہیں مصیبتیں اس کی اک آن میں
کرتا ہے صبح و شام جو مشکل کشا کی بات
فضلِ خدا و سرورِ کونین کے طفیل
ولیوں میں سب سے پہلے ہے غوث الوریٰ کی بات
رب کو وہ منہ دکھائے گا کیسے جزا کے روز
کرتا نہیں جو شافع روز جزا کی بات
دنیا کے تذکرے سے کوئی فائدہ نہیں
کرتے رہو ہمیشہ شہ انبیاء کی بات
خیبر کے مشرکوں کو جلانا ہو گر تمہیں
تو ان کے بیچ چھیڑ دو شیرِ خدا کی بات
ہیں اس قدر مگن سبھی دنیا کے رنگ میں
کرتا نہیں ہے کوئی بھی دارالبقا کی بات
رحمت خدا کی ان پہ برستی ہے رات دن
کرتے ہیں” نوری” جو بھی حبیب خدا کی بات