ازقلم: تحسین رضا قادری
قادری منزل محمد نگر، گنگا گھاٹ اناؤ
٩٨٣٨٠٩٩٧٨٦
تصورات میں سب کے نبی کا جلوہ ہے
رسول اس کا ہے تیرا ہے میرا سب کا ہے
جہاں پہ حاضری دیتے سب عقیدت سے
وہاں پہ مکہ ہے پیارا وہاں مدینہ ہے
غضب کی شان ہے لوگو ہمارے آقا کی
نبی پاک کا دونوں جہاں میں رتبہ ہے
صحابیوں نے کئی بار گفتگو کی ہے
کرشمہ یہ ہے نبی کا نہ کوئی سایہ ہے
دکھائی دیتا ہے اسلام کی بلندی کا
حضور آپ کی امت کا اک جذبہ ہے
سبھی ہیں چاہنے والے حضور امت میں
ملا ہے جو بھی محمد کا وہی شیدا ہے
ہمیشہ رشک سا آتا دل میں ائے تحسین
خدا رسول کا دنیا میں بول بالا ہے