شعیب رضا

مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چئیرمین جناب ڈاکٹر افتخار احمد جاوید کی مہراج گنج آمد پر استقبالیہ پروگرام کا انعقاد

مدرسہ تعلیمی بورڈ اتر پردیش کے چئیرمین جناب ڈاکٹر افتخار احمد جاوید صاحب اور ان کے ساتھ آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اترپردیش کے جنرل سیکرٹری محترم جناب وحید اللہ خان سعیدی کے ضلع مہراج گنج آمد پر ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع جامعہ رضویہ نور العلوم سول لائن مہراج گنج میں پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد حضرت علامہ الحاج محمد معین الدین قادری صاحب کی سرپرستی اور آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ یونٹ مہراج گنج کے ضلع صدر حضرت علامہ غیاث الدین خان نظامی کی صدارت و الحاج سیف الدجیٰ قانونی مشیر آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن کی قیادت میں ہوا جبکہ نظامت کے فرائض سماجی کارکن شمس الہدیٰ خان نے انجام دیے
پروگرام میں بطور مہمان اعزازی اقلیتی فلاح و بہبود افسر مہراج گنج جناب پروین کمار مشر بھی شریک رہے
پروگرام کا آغاز قاری جمشید احمد نظامی صاحب استاذ مدرسہ اشاعت الاسلام پرتاول کے تلاوت قرآن اور قاری ضیاء الرحمن صاحب استاذ مدرسہ مظہر العلوم نچلول کی نعت پاک سے ہوا بعدہ جامعہ رضویہ نور العلوم کے ایک طالب علم کے ذریعے قومی ترانہ اور استقبالیہ نظم بھی پیش کیا گیا اس موقع پر ضلع کے تمام امداد یافتہ اور منظور شدہ مدارس کے صدر المدرسین واساتذہ کثیر تعداد میں موجود رہے
حضرت مولانا شیر محمد صاحب پرنسپل دارالعلوم قادریہ سراج العلوم برگدہی،مولانا مطلوب احمد قادری پرنسپل دارالعلوم اشاعت الاسلام پرتاول مفتی محفوظ عالم مصباحی کار گزار پرنسپل دارالعلوم یار علویہ فیض الرسول نوڈہواں مولانا وصی اللہ رضوی پرنسپل دارالعلوم عزیز العلوم لچھمی پور خرد مولانا ضیاء الدین نظامی پرنسپل دارالعلوم عباسیہ ضیاء العلوم مٹھورا بلاک مولانا انور احمد مصباحی پرنسپل دارالعلوم عزیزیہ مظہر العلوم نچلول مولانا محمد اشرف نورانی مدرسہ حمدیہ اہل سنّت پنیرا قاری غیاث الدین خان نوری جامعہ البرکاتیہ مغلہاں مولانا عبد المصطفیٰ مصباحی پرنسپل دارالعلوم مفتاح القرآن بیجولی مولانا صدرالدین صاحب مدرسہ سیعد العلوم لکشمی پور مولانا شبیر احمد نظامی میڈیا انچارج مولانا شمیم احمد مصباحی میڈیا انچارج قاری محمد عظیم الدین نظامی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت ظہور الاسلام گوبند پو ر نے یکے بعد دیگرے پھولوں کا ہار پہناکر مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چئیرمین آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سمیت ڈی ایم او پروین کمار مشر کا استقبال کرتے ہوئے مدارس و اہل مدارس کے درپیش مختلف مسائل سے مدرسہ بورڈ چئیرمین کو روشناس کرایا
آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن کے قومی جنرل سکریٹری نے بھی مدرسہ بورڈ کے چیٸرمین کے سامنے اہل مدارس کے درپیش مساٸل کو بیان کیا مہراجگنج کے ڈی ایم اور پروین کمار مشر نے مہراجگنج ضلع کے مدارس سے متعلق معلومات فراہم کراٸی اس موقع پر مدرسہ بورڈ کے چیٸرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید صاحب نے کہا کہ حکومت مدارس کو بہتر بنانے کے لٸے کوشاں ہے مدارس اور اہل مدارس کے جتنے بھی مساٸل زیر التواہیں بہت جلد انہیں حل کرنے کو کوشش کی جاٸیگی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مدارس میں بھی ایسی تعلیم ہو جس سے طلبہ دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کے ساتھ شانہ بشانہ چل سکیں تمام درپیش مساٸل کے ازالہ کا بھروسہ دلاتے ہوٸے کہا کہ جس کے نام سے پہلے محمد لگا ہوتا ہے اسے چاہیۓ کہ اپنے نام کو چھوٹا کرلیں لیکن ہمارے نبی کے نام کو ایم ڈی یا ایم او ایچ ڈی کے ذریعہ چھوٹا نہ کریں کیونکہ اللہ کے بعد سب سے بڑا نام نام محمد ہے جو کبھی چھوٹا نہیں ہوسکتا ہے آخر میں مولانا الحاج معین الدین قادری اور ٹیچرس ایسوسی ایشن کے قانونی مشیر الحاج سیف الدجی نے مہمانوں کو شال اڑھاکر ان کا استقبال کیا جن کے بعد مولانا غیاث الدین خان نظامی پرنسپل مدرسہ معین الاسلام چھتونہ نے اپنے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوٸے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا اس موقع پر حافظ عبد المصطفی مصباحی پرنسپل مدرسہ مفتاح القرآن بیجولی مولانا شاہ عالم نورانی قاری عظیم الدین نظامی پرنسپل مدرسہ ظہورالاسلام گوبند پور مفتی اظہار فیضی مولانا معین الدین ہتھیا گڑھ مولانا عالمگیر نظامی مولانا جمال الدین امجدی مولانا بلال احمد مولانا علیم الدین مولانا محمد شمیم احمد مصباحی میڈیا انچارج مولانا مہدی حسن خالد معین شاہد معین فیض احمد ماسٹر سراج الدین مولانا اقرب اللہ برکاتی ماسٹر نظمت علی الحاج محمد اسلم مولانا شہاب الدین کامل مصباحی مولانا نورالزماں مولانا قاسم سمیت سیکڑوں علمأ واساتذہ موجود رہے۔

رپورٹ۔
محمد رمضان امجدی
میڈیا انچارج آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اترپردیش یونٹ مہراج
موباٸل نمبر: 9839612051

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے