شعیب رضا

حضور خطیب البراہین کی زندگی سنت کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی :مولانا محمد طاھر القادری مصباحی

موضع ہریا پنڈت میں عرس نظامی کا انعقاد

برجمن گنج بلاک میں واقع جامعہ عربیہ اہل سنت بحرالعلوم ہریاپنڈت مہراجگنج میں عرس نظامی کا انعقاد کیا گیا جس میں مشاہیر علماء کرام و شعراء اسلام نے شرکت کی پروگرام کی صدا رت حضرت مولانا قربان علی مصباحی اور نظامت مولانا ڈاکٹر شعیب احمد نظامی نے کی جبکہ پروگرام کاآغاز قاری محمد تنویر نظامی کی تلاوت سے ہوا۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ محمد طاھر القادری مصباحی نظامی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بستی نے کہا حضور خطیب البراہین کی زندگی سنت کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی انہوں نے ہر لمحہ سنت کی پاسداری کی آپ سنت نبوی کے عالم بھی تھے اور عامل بھی آپ نے علم دین کے فروغ اور اصلاح معاشرہ کے لئے اپنی زندگی وقف کردی تھی 20سال سے زائد آپ نے درس بخاری فی سبیل اللہ دیا آپ‌کاباطن آپ کے ظاہر سے زیادہ پاکیزہ اور روشن تھا عصر حاضر میں آپ کی زندگی عوام وخواص کے لیے مشعل راہ۔
آپ سیدی سرکا ر اعلی حضرت سے بے انتہا محبت کرتے تھے آپ کی ہر مجلس میں اعلی حضرت کا ذکر جمیل ہوتا پوری زندگی مسلک اعلی حضرت کی پاسداری کرتے رھے
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ بلال احمد فیضی نے کہا کہ حضور خطیب البراہین ایک صاحب کشف بزرگ تھے وہ دلوں کے حال کو جان لیا کرتے تھے انکی نگاہ کیمیا اثر نے نہ جانے کتنے لوگوں کے دل کی دنیا بدل ڈالی ایسے پیاروں کاذکر کرکے ہم اپنے نامہ اعمال میں اضافہ کر رہے ہیں۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا نصیب الدین نظامی نے کہا کہ حضور خطیب البراہین صو فی باصفا تھے آپ کی بارگاہ میں امیر وغریب سب برابر تھے آپ کے یہاں چھو ٹے بڑے امیر غریب کا کو ئی بھید بھاؤ نہیں تھا
شعراء کرام میں مولانا خورشید نظامی مہراجگنجوی قاری صادق رضا نیپالی مولانا شاہ عالم رضوی مہراجگنجوی نے نعت و منقبت کا حسین گلدستہ پیش کیا پروگرام کا اختتام صلاۃ و سلام اور حضرت علامہ بلال احمد فیضی کی دعاؤں پر ہوا۔
اس پروگرام کو کرانے میں گاؤں کے نوجوانوں نے بھر پور محنت کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے