براؤں شریف/ سدھارتھ نگر: ہماری آواز(اظہار احمد فیضی) 23دسمبر// خلیفہ وجانشین شعیب الاولیاء پیر طریقت تاج العلماء مفکر اسلام حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عبدالقادر علوی مد ظلہ النورانی سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول وناظم اعلی دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف کے حکم سے عرس لطیفی وعرس مخدومۂ اہل سنت کے انتظام وانصرام کے حوالے سے نبیرۂ حضور شعیب الاولیاء ماہر علوم وفنون فضیلة الاستاذ حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری نائب سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول ونگران اعلی تعلیمی وتنظیمی امور دارالعلوم ھذا کی صدارت میں ایک نششت منعقد کی گئی۔
دارالعلوم کے پرنسپل جامع معقول ومنقول فضیلة الاستاذ حضرت علامہ علی حسن علوی ازھری صاحب قبلہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوڈ ۱۹ کی وجہ سے امسال عرس قطب الاقطاب سیدنا شاہ عبد اللطیف ستھنوی مرشد اجازت شعیب الاولیاء اور عرس مخدومۂ اہل سنت میں شرکت کی اجازت بس اتنے ہی لوگوں کو ہوگی جتنے کی حکومتی طور پر اجازت ہے ساتھ ہی ساتھ شوشل ڈسٹنسنگ اور سنی ٹائزنگ کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
نگران اعلی تعلیمی وتنظیمی امور دارالعلوم ھذا نبیرۂ حضور شعیب الاولیاء ماہر علوم وفنون فضیلة الاستاذ حضرت علامہ محمد آصف علوی ازہری صاحب قبلہ نے عرس کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا مورخہ ۲۵ دسمبر ۲۰۲۰ عیسوی بروز جمعہ صبح ۹بجے عرس قطب الاقطاب سیدنا شاہ عبد اللطیف ستھنوی کے عرس کی محفل شروع ۱۲:۵۰ پر ختم ہوگی پھر بعد نماز عصر عرس مخدومۂ اہل سنت کی تقریبات کا آغاز ہوگا روایت کے مطابق عصر و مغرب کے بیچ ذکر کی ایک روحانی مجلس منعقد کی جائے گی
نماز مغرب کے بعد ایک بار پھر نعت ومنقبت اور خطاب کی محفل منعقد کی جائے گی اور یہ محفل رات ۹ بجے تک اختتام پذیر ہو جائے گی۔