نعت رسول

نعت پاک: اللہ اکبر، اللہ اکبر

نتیجہ فکر: محمد اشرف رضا قادری
مدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

بعدِ خدا وہ سب سے برتر اللہ اکبر، اللہ اکبر
سب نبیوں کے قائد و افسر اللہ اکبر، اللہ اکبر

عرشِ عُلیٰ پر ان کو بلایا، جلوۂ زیبا اپنا دکھایا
کون ہوا ہے ان کے برابر؟ اللہ اکبر، اللہ اکبر

دونوں جہاں کے سارے خزانے رب نے بخشے ہیں ان کو
مالکِ جنت، ساقیِ کوثر اللہ اکبر، اللہ اکبر

باغِ جناں میں تیری لطافت، شاخِ شجر میں تیری نزاکت
شمس و قمر ہیں تجھ سے منور، اللہ اکبر، اللہ اکبر

تاجِ شفاعت سر پہ سجائے، دیکھو شفیعِ محشر آئے
’’ربّ سلِّم‘‘ بھی ہے لب پر اللہ اکبر، اللہ اکبر

نعتِ نبی وہ صنفِ سخن ہے، جس پہ نچھاور فکر و فن ہے
لکھتے رہو تم نعت برابر اللہ اکبر، اللہ اکبر

نعت لکھو تم، نعت پڑھو تم، نعت کا چرچا عام کرو تم
اس سے سنور جائے گا مقدر اللہ اکبر، اللہ اکبر

نعتیں لکھنا، نعتیں پڑھنا، اب تو وظیفہ ہے اپنا
نعت سے ہے فکر اپنی معطر اللہ اکبر، اللہ اکبر

ظاہر یہ ہوا ’’قد جاءَ‘‘ سے اشرفؔ، نور سے ہیں معمور محمد
نوری بدن ہیں، نور کا پیکر اللہ اکبر، اللہ اکبر

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے