گورڈیہہ/سدھارتھ نگر: ہماری آواز (الطاف رضا نیپالی)کل شام گورڈیہہ میں واقع عالی جناب فیروز صاحب کے دولت خانہ پر جشن غوث الوریٰ کا انعقاد ہوا، جس میں بزرگان دین کی سلسلہ متبرکہ ختم قادریہ اور توشہ شریف کا اہتمام ہوا۔
جشن غوث الوریٰ کی صدارت مبلغ اسلام حضرت علامہ قاری محمد شبیراحمد یارعلوی اور نظامت شاعر اسلام حضرت قاری سراج الدین صاحب نے فرمائی۔ قرآن مقدس کی پاکیزہ تلاوت سے محفل کے آغاز کے بعد نعت ومنقبت اور وعظ ونصیحت کا سلسلہ شروع ہوا جس میں بلبل نیپال حضرت قاری صادق رضا نیپالی اور مداح مصطفیٰ حضرت مولانا عمران فیضی نے نعت ومنقبت کے اشعار پیش کیے، خطیب ہندستان ماہرتقابل ادیان حضرت علامہ صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی، محقق عصر حضرت علامہ مفتی عبدالحکیم صاحب قبلہ نوری اور پیر طریقت حضرت علامہ سید محمد افروز صاحب قبلہ نے خطاب فرمایا۔
جلسہ سے خطاب فرماتے ہوئے مشہور زمانہ خطیب حضرت علامہ صاحب علی چترویدی نےمیلاد مصطفیٰ، درود وسلام، قیام تعظیمی اور وسیلہ کے حوالے سے مدلل گفتگو فرمائی، جبکہ محقق عصر حضرت علامہ مفتی عبدالحکیم صاحب قبلہ نوری نے امت محمدیہ علیٰ صاحبھا الصلوۃ والتسلیم کے فضائل ومناقب پر عمدہ گفتگو فرمائی۔
اس حسین روحانی محفل میں قرب وجوار کے درجنوں علماے کرام وطالبان علوم نبویہ رونق اسٹیج رہے۔