مراسلہ

شاد وآباد رہیں قدر داں میرے

ازقلم گوہر رقم: سید صابر حسین شاہ بخاری قادری

ان اللہ علی کل شئی قدیر، کتاب زیست کے اوراق پلٹتے جارہے ہیں، دنیا بھر سے اہل علم و قلم کے داغ مفارقت کی خبریں سن سن کر اورتعزیتی شذرات لکھ لکھ کر بندہ ناچیز ہیچ مدان کی حالت اچانک غیر ہو گئی، سردی نے اچانک ایسا دبوچا کہ ایسا کبھی میں نے نہ سوچا، بخار کی اتنی شدت اور حدت کہ میرے اہل خانہ کا ہر فرد ہی پریشان ہو کر رہ گیا، الحمدللہ ، دنیا بھر میں ناچیز کی صحت یابی کے لیے دعائیں کروائی گئیں ، کچھ احباب باضابطہ صوتی رابطہ کر کے میری خیرت دریافت فرماتے رہے، الحمدللہ رب العالمین علی احسانہ، میرے حلقۂ اثر کی دعاؤں نے رنگ دکھایا ، دو تین ہفتوں سے علیل رہنے کے بعد آج روبہ صحت ہورہاہوں، ابھی کچھ سانسیں باقی ہیں میری حیات مستعار کی ، خوشی غمی ، دکھ سکھ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، یہ اس کی رضا اور مرضی ہے جسے جس حال میں رکھے ۔۔ دنیا بھر میں میرے احباب نے میرے لئے جو دعائیں کیں ، میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے ان تمام محبین اور مخلصین کا شکریہ ادا کرسکوں ، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سب دوستوں کا بہت بہت بہت شکریہ، جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا کثیرا کثیرا کثیرا،
شاد وآباد رہیں قدر داں میرے، اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل ہم سب کو صراط مستقیم پر ہمیشہ گامزن رہنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے، ہم سب کو ختم نبوت اور ناموسِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دم آخریں تک حفاظت کرنے کی سعادت سے بہرہ ور فرمائے اور ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وذریتہ واولیاء امتہ وعلما ملتہ اجمعین۔

دعا گو ودعا جو
گدائے کوئے مدینہ شریف
احقر سید صابر حسین شاہ بخاری قادری غفرلہ”خلیفۂ مجاز بریلی شریف”
سرپرست اعلیٰ ماہ نامہ مجلہ الخاتم انٹر نیشنل و "ہماری آواز”
مدیر اعلیٰ الحقیقہ
مدیر اعلیٰ سہ ماہی”خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم”(انٹر نیشنل)
ادارہ فروغ افکار رضا و ختم نبوت اکیڈمی برھان شریف ضلع اٹک پنجاب پاکستان پوسٹ کوڈ نمبر 43710(10/رجب المرجب 1443ھ/12/فروری 2022ء بروز ہفتہ بوقت 3:47,قریب العصر)

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے