شعر و شاعری نعت رسول

نعت رسول: اے "والی کل" مجھ کو طیبہ بلا لے

نتیجۂ فکر: عبدالمبین فیضی، مہراج گنج

تو گل، مدحِ آقا کے دل میں اگالے
گُلِستانِ دل کو یوں اپنے سجالے

ارے دیکھ رے دیکھ” کون آرہے ہیں
اے دل” خود کو غار حرا تو بنالے

سکوں چاہئے گر تجھے” سن یہ نسخہ
اے دل” ان کی یادوں کی محفل سجالے

میں کیسے کہوں چاند ان کی طرح ہے
ہیں جب ان کے نعلین اس سے نرالے

جو دیکھے تجھے” ان کا دیوانہ سمجھے
تو ان کی محبت یوں” دل میں بسا لے

ترے جسم سے آۓ بھُننِے کی خوشبو
یوں عشقِ نبی میں تو دل کو جلا لے

لگایا ہے غازہ درِ شہ کا رخ پر
اےمہتاب” آ مجھ سےآنکھیں ملا لے

رخِ والضحائی ہے اتنا منور
ہیں شمس وقمرمیں اسی سے اجالے

تڑپتی ہے مچھلی بنا "آب” جیسے
توفرقت میں ان کی” یوں حالت بنالے

بنا ان کے بس ایک پتلا ہے تو! سن
اسی واسطے خود کو ان کا بنا لے

مہ و مہر ہوجائیں گے پانی پانی
اگر رخ سے اپنے وہ” گیسو ہٹالے

تخیل میں گر تازگی چاہئے” تو
تصور میں روضہ نبی کا بسالے

وہ منت کشِ جام وبادہ نہ ہوگا
مئے عشقِ شاہِ مدینہ جو پالے

تصور میں شہرِ نبی کا ہے نقشہ
اےموت” آ مجھے اب گلے سے لگا لے

ہمیشہ اسے” یاد رکھے گی دنیا
جوان کی محبت میں خودکو مٹالے

اسے کیسے بھائے گی دنیا کی رونق
جو نظروں میں شہرِ مدینہ بسالے

ہر اک گام رکھنا” ادب لازمی تو
وہ شہر حرم ہے” ارے جانے والے

رضاۓ الہی اگر چاہتا ہے
تو جا پہلےجاکر نبی کو منا لے

سرِ حشر رسوا نہ تو ہونے دینا
مری آبرو ہے ترے ہی حوالے

یہ فرقت نہ اب مجھ سے برداشت ہوگی
اے "والی کل” مجھ کو طیبہ بلا لے

مہکتی رہیں گی” سبھی اس کی نسلیں
پسینہ جو شاہ عرب کا لگا لے

ثناۓ شہ دیں کی برکت سے فیضی
تو خوابیدہ قسمت کو اپنی جگالے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے