اعظم گڑھ: بے قابو ٹرک اور آٹو کی ٹکر میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
اعظم گڑھ: ہماری آواز(نامہ نگار) 31دسمبر// اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں، تیز رفتار ٹرک اور آٹو کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثے میں آٹو میں سوار تین بچوں سمیت چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ آدھا درجن افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یہ حادثہ سدھری پولیس اسٹیشن کے علاقے گری دھر پور گاؤں کے قریب پیش آیا۔ دونوں گاڑیوں کے مابین تصادم اتنا زوردار تھا کہ آٹو کے پرخچے اڑ گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی، مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کوعلاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ڈرائیور نشے میں تھا، جس کی وجہ سے اسے سامنے سے آٹو آتے ہوئے نہیں دیکھا ، جس کی وجہ سے بھاری تصادم اس حادثے کا سبب بنا جس میں دو خواتین اور دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ چھ بری طرح زخمی ہوگئے، جو ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہے