سیاست و حالات حاضرہ

یہ تو ہونا ہی تھا!

تحریر: انصار احمد مصباحی ، پمپری ، پونے
26/ فروری ، 2022ء

آپ نے مرغ بازی کے بارے میں سنا ہوگا ! اس خونی کھیل میں مرغوں کے پنجوں میں دھار دار چیزیں باندھ کر انھیں لڑایا جاتا ہے ۔ مرغوں کی اس لڑائی سے ناظرین محظوظ ہوتے ہیں اور مرغوں کے مالکان کی جیبیں اچھی خاصی گرم ہو جاتی ہیں۔

بے گناہ مرغوں کو لڑانے کا یہ کھیل ذہن میں رکھ کر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (Volodymyr Zelenskyy) کے دردناک اور عبرت آموز جملے پڑھیے!
” جنگ کے دوران عالمی برادری کو جس طرح یوکرین کی مدد کرنی چاہیے تھی ، اس طرح مدد نہیں کی گئی۔ ہم روس سے ڈرنے والے نہیں تھے ؛ لیکن ہمیں آگے بڑھاکر تنہا چھوڑ دیا گیا۔ ہم روس سے تنہا نبرد آزما ہیں اور طاقت ور ممالک دور سے بیٹھ کر دلاسا دے رہے ہیں۔ میں نے 25/ سے زاید نیٹو لیڈروں سے بات کی ، پر مارے ڈر کے کسی نے بھی جواب نہیں دیا نہ ہی مدد کا ہاتھ بڑھایا “۔
(روزنامہ ”انقلاب ممبئی “ 26/ فروری ، 2022ء)

دوسری طرف چین ، شمالی کوریا اور شام وغیرہ نے روس کی حمایت کا عندیہ بلکہ کچھ ممالک نے علی الاعلان حمایت کی پیش کش کر چکا ہے۔ اب حالات یہ ہیں کہ اپنے ملک کے عوام کی جان و مال کو بچانے کے لئے یوکرین کے پاس روسی شروط مان لینے کے علاوہ کوئی چارہ کار نظر نہیں آتا۔ ہو سکتا ہے مضمون پڑھے جانے تک مذکرات کسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائے اور روسی صدر صلح تسلیم کر لے۔ ایسا ہونا یوکرین سمیت پوری دنیا کے بہتر ہوگا۔ ورنہ اس جنگ میں سراسر یوکرین ہی کو جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

اصل میں یوکرین نے جن لوگوں پر بھروسا کیا ہے ، انھیں ایک ایسی قوم کنٹرول کر رہی ہے ، جس نے بہت پہلے اپنے نبی حضرت موسی علیہ السلام سے کہا تھا:
قالوا یٰمُوْسیٰ اِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَاۤ اَبَدًا مَّا دَامُوْا فِیْهَا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَاۤ اِنَّا هٰهُنَا قٰعِدُوْنَ (المآئدہ : ۲۴)
ترجمہ : بولے ،اے موسیٰ! بیشک ہم تو وہاں ہرگز کبھی نہیں جائیں گے جب تک وہ (بظاہر طاقت ور دکھنی والی قوم) وہاں ہیں، تو آپ اور آپ کا رب دونوں جاؤ اور لڑو ،ہم تویہیں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

جو قوم اپنے نبی کی شان میں ایسی گستاخی کر سکتی ہے ، وہ بھلا کسی دور افتادہ ملک کی مدد کیوں کرے گی یا کرنے دے گی!

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com