اصلاح معاشرہ سیاست و حالات حاضرہ

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ ضروری نہیں ہے

ساجد محمود شیخ، میرا روڈ

مکرمی!
مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کا اشارہ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات مہاراشٹر کی کُل جماعتی میٹینگ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کورونا وائرس وباء کے مہاراشٹر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے لاک ڈاؤن کی وکالت کی ہے اور اسے ناگزیر بتایا ہے ۔ مگر مجھے اُن کی بات سے اتفاق نہیں ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔ یہ غلط فیصلہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ لاک ڈاؤن سے عوام میں بے چینی و اضطراب پیدا ہوتا ہے اور افراتفری کا عالم طاری ہوتا ہے ۔ لوگ ایک ہی وقت میں بنیادی ضروریات اور غذائی اجناس خریدنے کے لئے بازار کا رخ کرتے ہیں اور ایک ساتھ بھیڑ کی شکل میں جمع ہوتے ہیں۔ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل پورے ملک کورونا وائرس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد سینکڑوں میں بھی نہیں تھی مگر لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد یہ تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی تھی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں مہاجر مزدور نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ لاک ڈاؤن میں اشیائے خوردونوش کی خریداری کا وقت متعین کیا جاتا ہے اور لوگ اسی وقت میں ایک ساتھ خریداری کے لئے نکلتے ہیں اور اس سے وباء کے پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اگر زیادہ وقت دستیاب ہو تو بھیڑ میں کمی واقع ہوتی ہے۔ بجائے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے دوسرے متبادلات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاؤہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے معیشت پوری طرح تباہ ہوسکتی ہے۔ غربت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور غریب طبقے کو اپنے باورچی خانہ کا چولہا سلگانے میں دشواری پیش آ سکتی ہے ۔ان حالات میں سماج میں انتشار، مایوسی اور بدنظمی کا ماحول پروان چڑھ سکتا ہے۔
کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے،طبی سہولیات کی بروقت فراہمی،ویکسین کی دستیابی اور ٹیسٹنگ میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے