تنقید و تبصرہ

رسالہ "سہ ماہی جام میر”: تبصرہ

ازقلم: انصار احمد مصباحی
9860664476/ aarmisbahi@gmail.com
  • رسالہ "سہ ماہی جام میر” بلگرام شریف (جنوری تا مارچ 2022ء)
  • شائع کردہ: دارالعلوم واحدیہ طیبیہ ، بلگرام شریف ، ہردوئی ، یو پی۔
  • ایڈیٹر: مولانا محمد قمر انجم قادری فیضی صاحب
  • ایڈیٹر کا رابطہ نمبر: 6393021704

درسی کتابوں کے بعد سب سے مفید اور دل چسپ کچھ ہے تو یہی مذہبی رسالے ہیں۔ آپ کے مطالعہ خانہ میں مجدد اسلام حضرت میر سید عبد الواحد بلگرامی علیہ الرحمہ کے فیوض و برکات کا نواں جام پیش خدمت ہے۔ نوش کیجیے اور سیرابی حاصل کیجیے!
میں تو کہتا ہوں یہ ایسا جام ہے کہ طلب گار جتنا پیتا ہے، تشنگی اتنی ہی بڑھتی جاتی ہے۔ علم و معرفت ہے ہی ایسا سمندر۔ اس رسالے میں قارئین کو علم ، معرفت اور ادب کی تثلیث کا معجون ملے گا۔

ایڈیٹر محترم نے ” جنگ آزادی میں مسلمانوں کا کردار “ عنوان سے بہترین اور بروقت اداریہ فراہم کی ہے۔ ”قرآن عظیم کی معجزاتی تاثیرات (١)“ مفتی امیر الحسن امجدی صاحب کا ادبی چاشنیوں سے لبریز ایک علمی اور تحقیقی مضمون ہے۔ پڑھتے وقت حضرت علامہ محمد احمد مصباحی صاحب کی ”تنقیدمعجزات کا علمی محاسبہ“ کی یاد تازہ ہوگئی۔ اس کی اگلی کڑیاں بھی ان شاء اللہ دل چسپ اور شان دار ہوں گی۔ ماہ نامہ سنی دنیا بریلی شریف کے مدیر حضرت مفتی عبد الرحیم نشتر فاروقی صاحب کی تحریر ”حضور حجة الاسلام اور قانون تجدید عمر ازدواج“ بر وقت حساس ٹاپک پر عمدہ مواد ہے۔ فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ کے نایاب اصلاحی اور علمی اقوال کو جامع تبصروں کے ساتھ مفتی ازہار احمد امجدی صاحب نے پیش کیا ہے ؛ بلکہ آپ نے تحریر کا حق ادا کر دیا ہے۔

شمارہ میں ڈاکٹر محمد قائم الاعظمی ، مولانا محسن رضا ضیائی ، مولانا نفیس القادری امجدی ، مولانا احمد حسن سعدی صاحبان اور دوسرے احباب کے بھی معیاری مضامین ہیں۔ پوری ٹیم مبارک بادی کا مستحق ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com